بھارت ایکسپریس اردو۔
انڈین یونین مسلم لیگ کی افطار پارٹی میں سونیا گاندھی، اکھلیش یادو اور جیا بچن کے علاوہ سرکردہ سیاسی لیڈران نے شرکت کی۔
Indian Union Muslim League Iftar Party in Delhi: انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) کی طرف سے دہلی میں جمعرات (20 مارچ، 2025) کو افطارپارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی امورکی صدرسونیا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سابق صدر اکھلیش یادو، سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر ششی تھرور، شمع محمد، راجیہ سبھا ایم پی سدھا مورتی، عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے بھی انڈین یونین مسلم لیگ کی افطار پارٹی میں شرکت کی۔
سرکردہ شخصیات نے ماہ رمضان کی مبارک دی
انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) کی طرف سے منعقدہ افطارپارٹی میں شامل ہونے پرسینئرلیڈران نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ اور ملک کے تمام لوگوں کوماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سبھی لیڈران نے ملک کی خوشحالی اوربھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ آج آئی یوایم ایل کی طرف سے اس افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ میں ان کی پارٹی کے لوگوں کواور جتنے بھی لوگ آج یہاں شامل ہوئے ہیں، انہیں رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سب سے یہی اپیل کرتا ہوں کہ امن وامان، شانتی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔
ششی تھرور نے آئی یو ایم ایل سے متعلق کہی یہ بڑی بات
کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے انڈین یونین مسلم لیگ کی طرف سے منعقدہ افطار پارٹی میں شامل ہونے کے بعد کہا کہ آئی یوایم ایل ہماری اتحادی ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان کی بہت مضبوط موجودگی ہے۔ ان کے سینئرلیڈران کیرلا سے آئے ہیں۔ ہم اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے یہاں آکربہت خوش ہیں اور آئی یوایم ایل کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سبھی کو رمضان مبارک ہو۔ کانگریس لیڈر شمع محمد نے کہا کہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے۔ آئی یو ایم ایل نے ایک شاندار افطارکا انعقاد کیا ہے، جس میں سبھی پارٹیوں کے لوگ شامل ہوئے ہیں۔ افطار امن وامان اور محبت کی علامت ہے۔ افطار میں شامل ہونے پر راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سدھا مورتی نے کہا کہ میں سبھی کو پُرامن اورخوشحال رمضان کی مبارکباد دیتی ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…