بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے خصوصی طورپراردو صحافیوں کے لئے روزہ افطار تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے اس موقع پرکہا کہ اردوصحافت اورجرنلزم ہمیشہ سے ایمانداراوربہترین صحافت کی علمبرداررہی ہے اورہمیشہ اصولوں پربرقراررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی روزہ دارکے ذریعہ کسی کی روزہ افطارکی دعوت کوقبول کرنا خوش آئند ہے اورہمارے لئے اعزازکی بات ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس موقع پرمحبت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک اورمقدس مہینہ ہے، اس لئے سب مل کرآپسی بھائی چارہ کوبرقراررکھیں۔ ہماری طرف سے سبھی کے لئے محبت کا پیغام ہے۔ اس موقع پرراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی اورآل انڈیا مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے نیشنل میڈیا انچارج عدنان اشرف نے تمام صحافیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پرروزنامہ انقلاب کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ودود ساجد، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان، روزنامہ سیاسی تقدیرکے ایڈیٹرمحمد مستقیم خان، منصف ٹی وی کے سینئر ایڈیٹر خورشید ربانی کے علاوہ بڑی تعداد میں الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اورسوشل میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی۔
ناگپورتشدد کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار
عمران پرتاپ گڑھی نے ناگپورتشدد سے متعلق کہا کہ جس طرح سے ماحول بنایا گیا اوریہ حادثے رونما ہوئے، اس کے لئے حکومت ذمہ دارہے۔ ساتھ ہی حکومت کی خفیہ ایجنسیاں پوری طرح سے ناکام رہی ہیں۔ بی جے پی لیڈران ماحول خراب کررہے ہیں اورخود وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے گزشتہ کچھ دنوں میں جس طرح کی زبان استعمال کیا ہے، وہ بہت افسوسناک اورشرمناک ہے۔ کیا اس طرح کے الفاظ کسی مہذب سماج کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی کے سینئرلیڈران کوخود اسے دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے مہاراشٹرکے عوام سے صبر، محبت اورامن وامان کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نفرتیں کرنے والے جلد ہاریں گے اورمحبت جیتے گی۔
حج ہاؤس کے یوپی ایس سی کوچنگ سینٹرکو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
ممبئی حج ہاؤس کے یوپی ایس سی کوچنگ سینٹرکوبند کرنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ 2009 سے ممبئی حج ہاؤس میں یوپی ایس سی کوچنگ سینٹرچلتا تھا اورحاجیوں کے کارپس فنڈ سے اس کو چلایا جاتا ہے۔ یہاں کے اسٹوڈنٹس آئی اے ایس اورآئی پی ایس بنے، لیکن بی جے پی حکومت نے اوراسمرتی ایرانی نے بغیرکوئی نوٹس اورلیٹرجاری کئے 2023 میں اس کوخاموشی کے ساتھ بند کرادیا جبکہ اس میں حکومت کا ایک بھی پیسہ نہیں خرچ ہوتا تھا۔ میں نے اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ہے اوراس کو شروع کرانے کے لئے میں مسلسل کام کررہا ہوں۔
پورے ملک کے حج ہاوس میں کوچنگ سینٹراورانسٹی ٹیوٹ کھولنے کا مشورہ
قابل ذکرہے کہ راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا تھا، جس کے بعد مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجوسے بھی بات کرکے اسے فوری طورپرشروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے حج ہاؤس میں کوچنگ سینٹراورتعلیمی ادارے کھولنے کا کام ہونا چاہئے کیونکہ حج کے دوران تمام حج ہاؤس میں چہل پہل ہوتی ہے، لیکن بعد میں یہ خالی پڑا رہتا ہے، اس لئے ان تمام حج ہاؤس کوکوچنگ سینٹراورتعلیمی ادارے کے طورپراستعمال کیا جانا چاہئے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہمیں خود کوبیدار کرنا ہوگا اورتعلیم کی طرف توجہ دینی ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالی سال 2025 میں تمام قسم کے ای تھری…
امبیڈکر نے ہندوستان کے مالیاتی نظام کی بنیاد پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے جرات مندانہ،…
مالی سال 2025 میں تھری وہیلر نے اپنی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت…
چوتھی سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2025) میں کل گھریلو فروخت 61.82 لاکھ یونٹس رہی۔…
آج ہندوستان میں سب سے زیادہ نظر آنے والی تبدیلیوں میں سے ایک ہماری سڑکوں…
عدالت نے تبصرہ کیا ہے کہ وقف بورڈ میں سابق ممبران کے علاوہ صرف مسلم…