قومی

Azam Khan’s Family get regular Bail Enemy Property Case: اعظم خان کی فیملی کو بڑی راحت، عدالت سے اہلیہ، بڑے بیٹے اور بہن کو ملی مستقل ضمانت

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کی فیملی کو دشمن کی جائیداد معاملے میں جمعرات کوعدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ کی بیوی اوربیٹے سمیت فیملی کے تین اراکین کومستقل ضمانت دے دی ہے۔ اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ، ان کے بڑے بیٹے ادیب اعظم خان اورا ن کی بہن نکہت اخلاق پہلے عبوری ضمانت پرتھے اوراب انہیں عدالت سے مستقل ضمانت مل گئی ہے۔

اعظم خان کی فیملی اپنی مستقل ضمانت عرضیوں پرسماعت کے لئے رام پور میں ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اعظم خان کی فیملی کے وکیل ونود شرما نے بتایا کہ اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ، بڑے بیٹے ادیب اعظم خان اور بہن نکہت اخلاق آج عدالت میں پیش ہوئے اورانہیں مستقل ضمانت دے دی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکارکردیا۔

کورٹ سے صرف تین لوگوں کو ہی ملی ضمانت: وکیل

عدالت کے فیصلے کے بعد فیملی کے اراکین نے میڈیا سے بات چیت میں عدالت کے اس فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔ وہیں، وکیل ونود شرما نے بھی معاملے کے بارے میں مزید جانکاری دینے سے انکار کردیا۔ حالانکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں کئی لوگ ملزم ہیں، لیکن عدالت نے صرف تین لوگوں کو ہی ضمانت دی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2017 سے لے کراب تک اعظم خان اوران کے خاندان کے خلاف قبضہ سے لے کرچوری تک کے تقریباً 100 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ فیملی کے سبھی اراکین کئی معاملوں میں ضمانت پر باہر ہیں۔ وہیں، اعظم خان گزشتہ 9 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ اعظم خان کی فیملی پردشمن کی جائیداد ہتھیانے سے متعلق معاملے میں 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ معاملہ مولانا محمد علی جوہریونیورسٹی سے متعلق جڑا ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ عبداللہ اعظم کو ملی تھی ضمانت

اس سے پہلے 18 فروری 2025 کو دشمن کی جائیداد ہتھیانے کے الزام سے متعلق اعظم خان کے چھوٹے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو ضمانت ملی تھی۔ اسی معاملے میں اب رام پورخصوصی عدالت مجسٹریٹ ٹرائل جج شوبھت بنسل نے اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ، بڑے بیٹے ادیب اعظم خان اور بہن نکہت اخلاق کی ضمانت عرضی منظورکرلی۔ اعظم خان کی فیملی پر دشمن کی جائیداد ہتھیانے کے کاغذات خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi: ‘گیانیش کمار نے فارم-6 میں غیر قانونی تبدیلی کر کے عہدے کا غلط استعمال کیا’، راہل گاندھی کا بڑا الزام

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…

34 seconds ago

Jantar Mantar protests: جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران سی آئی ایس ایف جوان پر چاقو سے حملہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…

2 hours ago

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

3 hours ago