قومی

Smriti Irani on PM Modis US Visit: امریکہ میں پی ایم مودی سے اقلیتوں سے متعلق سوال پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نےکہہ دی یہ بڑی بات

مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لیے اسٹریٹجک اورڈپلومیٹک فیصلے، دفاع، خلائی، تجارت اورٹکنا لوجی سمیت دیگر اہم معاملوں کے متعلق ہوئے معاہدوں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے ہندوستانی صنعت، ہندوستانی تعلیم اورہندوستان کے خود انحصاری کے عزم کو ایک نئی توانائی ملی ہے۔ ہم پی ایم مودی کی قیادت اورکامیاب دورے کے لیے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پی ایم مودی کے امریکی دورے کے دوران کئی ایسے اسٹریٹجک اور ڈپلومیٹک فیصلےلیے گئے ہیں، جو نئے ہندوستان کی تعمیر میں خود انحصار ہندوستان کے عزم کے ساتھ ہمارے ملک میں ہندوستانیوں کو معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ دورجنگ کا نہیں ہے، یہ بات چیت اورمکالمے کا دور

اسمرتی ایرانی نے امریکی ایوان میں پی ایم مودی کے شاندار استقبال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے کے درمیان پی ایم مودی نے یہ کہا کہ یہ دورجنگ کا نہیں ہے، بلکہ بات چیت اور مکالمے کا دور ہے۔ پی ایم مودی کے دورے کی حصولیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہا کہ دورے کے دوران دفاع، خلائی، سیمی کنڈکٹر، معدنی تعاون، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون، مائیکرون ٹیکنالوجی، کوانٹم کمپیوٹنگ، جیٹ مینوفیکچرنگ سمیت کئی شعبوں میں اہم معاہدے ہوئے ہیں، جس سے ہندوستان میں روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، انوویشن میں آضافہ ہوگا، معاشی فائدہ بھی ہوگا اور ہندوستان خود انحصار بننے کی سمت میں بھی آگے بڑھے گا۔

انتخابات کے پیش نظر اٹھائے جا رہے ہیں سوال

ہندوستان میں اقلیتوں کے صورتحال سے متعلق کی جا رہی تنقید سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا وہ خود اقلیت ہیں۔ ملک میں 20 الگ الگ پارٹیاں حکومت کر رہی ہیں۔ انہوں نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں، اس لئے اس طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  PM Modi US Visit: مسلمانوں سے متعلق کیا گیا سوال تو وزیراعظم مودی نے کہا- ہندوستان کی جمہوریت میں مذہب اورر نسل…

واضح رہے کہ  اس پہلے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچنے پرمرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور دیگر سینئرلیڈران کے ساتھ شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پرانہوں نے گل پوشی کرنے کے بعد انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

53 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago