سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیوپال سنگھ یاددو۔ (فائل فوٹو)
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرشیوپال یادوبدھ کے روزایک روزہ دورے پررام پورپہنچے، جہاں سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ رام پورپہنچنے کے بعد شیوپال یادوضلع جیل گئے اوروہاں سابق وزیر، اعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے ساتھ ان کی تقریباً 30 سے 60 منٹ تک گفتگوہوئی۔ جیل سے باہرآنے کے بعد شیوپال یادوبراہ راست اعظم خان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ اس کے بعد شیوپال یادو سماجوادی پارٹی کے دفترپہنچے اورپارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے انہیں خطاب کیا۔
2027 میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنانے کی اپیل
پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیوپال یادو نے کہا کہ تمام کارکنوں کومتحد ہوکر2027 کے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کوکامیاب بنانا ہے اوراترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت قائم کرنی ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کوپوری طاقت کے ساتھ انتخابی تیاریوں میں مصروف ہونا ہوگا۔ شیوپال یادونے کہا کہ اگراترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے توپارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کووزیرداخلہ جیسے اہم عہدے کی ذمہ داری دی جائے گی۔ شیوپال یادوکے اس بیان کے بعد ریاست کی سیاست میں قیاس آرائیوں کا دورتیزہوگیا ہے۔
جوہر یونیورسٹی پہنچ کر طلبہ سے ملاقات
پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے بعد شیوپال یادوجوہریونیورسٹی پہنچے۔ انہوں نے وہاں زیرتعلیم طلبہ وطالبات سے ملاقات کی اوریونیورسٹی کے موجودہ حالات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے جوہریونیورسٹی میں ہی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں شیوپال یادو نے کہا کہ حکومت تبدیل ہونے کے بعد اگرکسی افسریا ملازم نے جوہریونیورسٹی کے ساتھ غلط کیا توسماجوادی پارٹی کی حکومت بننے پراس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوہریونیورسٹی کوبچانے کے لیے پوری سماجوادی پارٹی متحد ہوکرکوشش کر رہی ہے۔
اعظم خان نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کو کہا: شیوپال
اعظم خان سے جیل میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے شیوپال یادونے کہا کہ اعظم خان نے ان سے پورے اتر پردیش میں گھوم کرسماجوادی پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے کام کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہریونیورسٹی کے معاملے پربھی پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ اعظم خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شیوپال یادونے اعظم خان کی جیل میں حالت پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اعظم خان کوجیل میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اورانہیں کئی ضروری سہولیات بھی نہیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان معاملات کو لے کر آوازاٹھائیں گے۔
’سماجوادی پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں‘
پارٹی میں دو گروپ بننے سے متعلق سوال پرشیوپال یادونے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے تمام رہنما اور کارکن متحد ہیں اور 2027 کے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی بی جے پی کو شکست دے کراترپردیش میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے طلبا اورنوجوانوں کے کردارپربھی زوردیا۔ شیوپال یادونے کہا کہ اگرطلبا اور نوجوان آگے آئیں گے توجوہریونیورسٹی کے معاملے پرتحریک کوبھی مزید طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی طلبہ کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے…
ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے رِگ وید کا مقدس منتر شیئر کرتے ہوئے گناہوں سے…
پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’بزم صحافت‘ کے تحت منعقدہ ’اردو صحافت…