قومی

Sharad Pawar on Bilkis Bano Case: بلقیس بانو کے فیصلے پر شرد پوار کا بڑا بیان، کہا- مہاراشٹر حکومت اسے…

Sharad Pawar on Bilkis Bano Case: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شردپوار نے منگل کے روز مہاراشٹرحکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بلقیس بانو کے معاملے کو سنجیدگی سے لے اوراس بات کو دھیان میں رکھے کہ سپریم کورٹ نے اس ’گھناؤنے جرم‘ کے بارے میں کیا کہا ہے؟ سپریم کورٹ نے پیرکے روز گجرات حکومت پراپنی طاقتوں کے غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 2002 کے فسادات کے دوران بلقیس بانو سے اجتماعی آبروریزی اوران کی فیملی کے 7 اراکین کے قتل کے معاملے میں 11 قصورواروں کی سزا میں چھوٹ دینے کی ریاستی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کردیا اورقصورواروں کو دو ہفتے کے اندر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

شرد پوارنے کہی یہ بڑی بات

گجرات حکومت نے سبھی 11 قصورواروں کو 15 اگست 2022 کو سزا میں چھوٹ دے دی تھی اورانہیں رہا کردیا تھا۔ گجرات حکومت کو پھٹکارلگاتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا تھا کہ اس نے قصورواروں کوسزا میں چھوٹ دینے کے مہاراشٹرحکومت کے حقوق کو’ہڑپ‘ لیا۔ بلقیس بانو کے ذریعہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑچھاڑاورگواہوں کو خطرے میں ڈالے جانے کا خدشہ ظاہرکئے جانے کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت احمدآباد سے ممبئی منتقل کردی تھی۔ معاملے کے 11 قصورواراپنی سزا معاف کرنے کے لئے مہاراشٹرحکومت سے گہار لگا سکتے ہیں۔ شرد پوارنے یہاں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’’خاتون پرجوکچھ گزرا ہے اوراس کی فیملی کے 7 اراکین کا قتل کیا گیا ہے… اسے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ مہاراشٹرحکومت اس معاملے کوسنجیدگی سے لےگی۔‘‘

مہاراشٹرحکومت سے کی یہ اپیل

شرد پوار نے کہا کہ ’’میری گزارش ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اوراس بات کو دھیان میں رکھیں کہ سپریم کورٹ نے اس گھناؤنے جرم میں شامل لوگوں کے بارے میں کیا کہا ہے۔ مہاراشترکے وزیراعلیٰ اوروزیرداخلہ کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت کوایسا فیصلہ لینا چاہئے، جس سے یہ پیغام جائے کہ معاشرے میں ایسے جرائم کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حادثہ کے وقت بلقیس بانو 21 سال کی تھیں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھیں۔ بلقیس بانو سے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران آبروریزی کی گئی تھی۔ فسادات میں مارے گئے ان کے خاندان کے افراد میں ان کی تین سال کی بیٹی بھی شامل تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

5 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

5 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

7 hours ago