Nupur Shikhare Dance On Lungi: عامرخان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریب ادے پور میں چل رہی ہے۔ ایرا خان اور نوپور شکھرے ممبئی میں کورٹ میریج کرچکے ہیں اور اب شادی کی تقریب کا دونوں لطف لے رہے ہیں۔ تقریب (فنکشن) کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ 8 جنوری کو جوڑے نے پاجامہ پارٹی ہوسٹ کی تھی، جس میں سبھی نے جم کر ڈانس کیا تھا۔ پارٹی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں نوپور شکھرے شاہ رخ خان کے گانے لنگی ڈانس پر جم کر ڈانس کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نوپورشکھرے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ سفید ٹی-شرٹ کے ساتھ لنگی پہنے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنگی ڈانس کا ہک اسٹیپ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ وہیں دوسرے ویڈیو میں ایرا خان اور نوپور شکھرے رہانا کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
مہندی تقریب کی تصاویرہوئیں وائرل
8 جنوری کوایرا خان اور نوپورشکھرے کی مہندی تقریب بھی ہوئی تھی۔ مہندی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہیں، جس میں یہ جوڑا خوب مستی کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔
10 جنوری کو ہوگی شادی
ایرا خان اور نوپورشکھرے کی آج ادے پورمیں سنگیت رسم ہونے والی ہے۔ اس کے بعد کل یعنی 10 جنوری کو دونوں رسم ورواج کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ ایرا خان نے پہلے ہی شادی کے سارے فنکشنس کی تفصیل شیئر کردی تھیں۔ واضح رہے کہ ایرا خان نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ نوپورشکھرے سے شادی کی ہے۔ قانونی طور پر دونوں کی شادی ہوچکی ہے۔ اب ادے پور میں رسم ورواج سے شادی کر رہے ہیں۔ شادی میں دونوں کی فیملی اورکچھ خاص دوست شامل ہوئے ہیں۔ ایرا خان اور نوپور شکھرے کے دوست سوشل میڈیا پر فنکشن کی جھلک فینس کو دکھا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، 13 جنوری کو عامر خان ممبئی میں ریسپشن کرنے والے ہیں۔ یہ فنکشن بالی ووڈ کے دوستوں کے لئے رکھا گیا ہے۔ ریسپشن کے مہمانوں کی لسٹ بھی سامنے آچکی ہے۔
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…