انٹرٹینمنٹ

Arjun Kapoor Send Food For Malaika: ارجن کپور سے  دور نہیں  رہ پاتی ہیں ملائکہ اروڑا ، بریک اپ پر توڑی خاموشی، فرح خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی ایک ویڈیو

Arjun Kapoor Send Food For Malaika: ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے بریک اپ کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ ارجن کپور اور ملائکہ  اروڑاکے بریک اپ کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں میں تشویش ہونے لگی لگی ۔۔ اب ارجن  کپور نے بریک اپ کی خبروں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی محبوبہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور وہ بھی ایک خاص انداز میں۔ ارجن  کپورنے اپنی محبوبہ کی فرمائش پر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر بہت خاص کھانا بھیجا تھا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فرح خان نے 8 جنوری کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں وہ جھلک دکھلا جا کے کریوکے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ارجن کپور نے یہ خاص کھانا ملائکہ اروڑہ کی فرمائش پر بھیجا تھا۔

ارجن کپور نے پیار سے  بھجوایا کھانا

ویڈیو میں فرح خان بتاتی ہیں کہ ارجن  کپور نے آلو کا سالن، راجما، مٹن پلاؤ اور بہت کچھ بھیجا ہے۔ فرح کہتی ہیں- ملائکہ جی نے خود ارجن کو فون کیا اور ان کے گھر سے منگاوایا ۔ تو ارجن کپور اس کھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

 ویڈیو میں فرح نے پوری کاسٹ کو کھانے سے لطف اندوز ہوتے دکھایا ہے۔ ویڈیو میں روینہ ٹنڈن، رتوک دھنجانی، سدھارتھ ڈے اور یوزویندر چہل  نظر آ رہے ہیں۔ یوزویندر کی بیوی دھن شری نے حال ہی میں اس شو میں حصہ لیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ملائکہ اور ارجن نے اپنے بریک اپ کی خبروں کو خارج کیا ہو۔ حال ہی میں ملائکہ نے ارجن کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ اپنے بہترین دوست رنویر سنگھ کے ساتھ پارٹی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرا خان کے شوہر نوپور شکھرے نے دوستوں کے ساتھ ‘لنگی’میں کیا ڈانس، ویڈیو دیکھ کر نہیں روک پائیں گے ہنسی

افواہوں پر لگا بریک

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا کچھ ماہ قبل بریک اپ ہوا تھا۔ اس پر نہ تو ملائکہ اور نہ ہی ارجن نے کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر کیا۔ اس افواہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی دونوں کو ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ملائکہ نے اپنے انسٹاگرام پر ارجن کپور کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس کے بعد ہی یہ واضح ہو گیا کہ جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ اب اس دوران فرح خان نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کرکے ٹرولز کو اس معاملے پر ٹولز کا منہ بند کردیا ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

40 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

52 minutes ago