قومی

Sharad Pawar Meeting with Eknath Shinde: شرد پوار کی سی ایم ایکناتھ شندے سے ملاقات،جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ این سی پی (ایس پی) کے صدر شرد پوار نے آج سہیادری گیسٹ ہاؤس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں شرد پوار نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ مراٹھا اور او بی سی ریزرویشن اور دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کو دی جانے والی دودھ کی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن لیڈر اور این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نےتیکھا حملہ کیا ہے اور انہیں ملک میں بدعنوانی کا ‘کنگ پن’ قرار دیا ہے۔

یہ رہنما اجلاس میں موجود رہیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرد پوار، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت نوالے اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں عرضی گزار کا دعویٰ، ‘NEET امتحان کے ہر مرحلے میں رہی کوتاہیاں’

انتخابات سے قبل مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ  ہواگرم

پچھلے ہفتے چھگن بھجبل نے شرد پوار سے ملاقات کی تھی، جس میں شرد پوار نے مراٹھا ریزرویشن معاملے پر ثالثی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فی الحال ریزرویشن کے معاملے کو لے کر مہاراشٹر میں ماحول گرم ہے۔ چھگن بھجبل نے مطالبہ کیا تھا کہ ایسی صورتحال میں ریاست کے کسی سینئر لیڈر کو ثالثی کرنی چاہیے۔ اس کے بعد شرد پوار نے بھی پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں اپنا رخ پیش کیا۔

اس کے علاوہ لکشمن ہاکے اور نوناتھ واگھمارے کی قیادت میں ‘او بی سی ریزرویشن پروٹیکشن جن آکروش یاترا’ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ یاترا انتروالی سراتی سے گزرے گی، جہاں منوج جرنگے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

اس سال مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات سے پہلے ایم وی اے اور این ڈی اے کے لیڈروں نے کمر کس لی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل میڈیا سے رابطہ قائم کرنے کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات ممکنہ طور پر اکتوبر میں ہونے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Health Lifestyle: آپ کو کون سی نیند زیادہ اچھی لگتی ہے، ’گرین نوائز‘ یا ’وائٹ نوائز‘، جانیں کون سی ہے بہتر؟

وہائٹ نوائز میں سبھی فرکوینسی میں یکساں توانائی ہوتی ہے یعنی برابر شور ہوتا ہے۔…

8 hours ago

Bihar Crime: نوادہ کے مہادلت ٹولہ میں غنڈوں نے گولی چلائی، 80 گھروں کو کیا نذرِِ آتش

متاثرہ گاؤں والوں نے بتایا کہ آگ میں بہت سے مویشی وغیرہ جل کر خاکستر…

8 hours ago

Jammu Kashmir Election: جموں و کشمیر میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل، کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77 فیصد ووٹ ڈالے گئے

پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی…

10 hours ago

NPS Vatsalya: این پی ایس واتسلیہ: آئندہ پیڑھی کے لیے ایک عمدہ سرمایہ کاری

این پی ایس واتسلیہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی ایک بدلی ہوئی شکل…

10 hours ago