Bihar Special State Status: جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے لیڈران مسلسل یہ مطالبہ کررہے تھے کہ بہارکوخصوصی ریاست کا درجہ ملے، لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی پارٹی کوایک طرح سے فائنل جواب مل گیا ہے کہ یہ نہیں مل سکتا ہے۔ جھنجھارپورسے جے ڈی یوکے رکن پارلیمنٹ رام پریت منڈل کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں کہا ہے کہ بہارکوخصوصی ریاست کا درجہ نہیں مل سکتا ہے۔
این ڈی سی کی طرف سے گزشتہ سالوں میں کچھ ریاستوں کو خصوصی ریاست کا درجہ ملا تھا، جن ریاستوں کو ملا وہ کئی پیرامیٹرزپرفٹ بیٹھتے تھے۔ رام پریت منڈل کودیئے گئے جواب میں خط کے ذریعہ اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
بی جے پی کا آیا بڑا بیان
دوسری جانب، خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے کے مطالبہ پرنائب وزیراعلیٰ اوروزیرخزانہ سمراٹ چودھری نے پیر کے روز بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہارکواقتصادی تعاون کی ضرورت ہے۔ ہم لوگوں نے وزیراعظم اوروزیرخزانہ سے گزارش کی ہے کہ بہارکوخصوصی اقتصادی مدد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم اوروزیرخزانہ اس پر فیصلہ لیں گے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی بھی مسلسل گزارش رہی ہے کہ ہم کو بہار میں اضافہ مدد کی ضرورت ہے۔ اسپیشل اسٹیٹس کے سوال کوسمراٹ چودھری ٹال گئے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بہارکومسلسل خصوصی مدد دینے کا کام کیا ہے، چاہے وہ اٹل جی کی حکومت رہی ہو یا وزیراعظم نریند مودی جی کی حکومت رہی ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوارکو ہی جے ڈی یو کوقومی جنرل سکریٹری اورقومی ترجمان راجیو رنجن نے کہا تھا کہ ہم لوگوں کی طرف سے باربارخصوصی ریاست کا مطالبہ رہے گا، لیکن جب تک خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملتا ہے، تب تک ہمیں اضافی فنڈدی جائے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ وزیراعلیٰ نتیش کماراس پرآگے کیا کہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…