بھارت ایکسپریس۔
Supriya Sule On Pawars Secret Meeting: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی خفیہ میٹنگ اور ان کی ملاقات سے متعلق سپریا سولے نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے سیدھا سوال پوچھا ہے، میں آپ کو اس پر سیدھا جواب دوں گی۔ مجھے کسی طرح کا آفرنہیں دیا گیا ہے۔ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، مجھے صرف 15 اگست پر ملنے والے آفر کے بارے میں معلوم ہے۔
مہا وکاس اگھاڑی اتحاد میں پھوٹ پر دیا بڑا بیان
کیا مہاراشٹروکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں پھوٹ پڑسکتی ہے؟ والے سوال پر سپریا سولے نے کہا کہ اس پر نہ تو میں نے کوئی جواب دیا اور نہ پوار صاحب نے، جو اس طرح کا بیان دے رہے ہیں، انہیں اس پر جواب دینا چاہئے۔
سپریا سولے نے کانگریس کے اپوزیشن لیڈر وجے واڈیٹی وار کے بیان پر کہا کہ کانگریس اس طرح کے بیان دے رہی ہے، اس کے بارے میں انہیں ہی جواب دینا چاہئے۔ مجھے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ میں تو سیدھا دہلی میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت دیگر سبھی سینئر لیڈران سے ملتی ہوں۔ پوار صاحب نے نواب ملک کو فون کیا تھا؟ والے سوال پر سپریا سولے نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے، وہ اورنگ آباد میں ہیں اور میں ممبئی میں ہوں۔
کنفیوثن والے سوال پر کیا بولیں سپریا سولے؟
مہاراشٹر کی سیاست میں مسلسل بیانوں کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہو رہا ہے، اس سوال پرانہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ جمہوریت کی بات ہے، جس کو جو بولنا ہے، بول سکتا ہے۔ سنجے راؤت کا بیان آپ نے سنا، باقی لوگوں کے بیان آپ سن رہے ہیں۔ لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ جب میں دہلی میں رہتی ہوں تو کانگریس کی اعلیٰ قیادت سے مسلسل میری بات ہوتی ہے۔ میں رکن پارلیمنٹ ہوں، اس لئے میرا زیادہ وقت دہلی کی لیڈرشپ کے ساتھ گزرتا ہے۔ کیا جس طرح کے بیان سامنے آرہے ہیں، اس پر بیٹھ کر باتیں صاف ہونی چاہئے؟ اس کے جواب میں سپریا سولے نے کہا کہ اگرہمارے دل میں کسی طرح کا کھوٹ ہی نہیں ہے، تو صفائی کس بات کی دیں؟
باندرہ میں مسلم لڑکے کی پٹائی کے وائرل ویڈیو سپریا سولے نے دیا جواب
شرد پوارکی بیٹی سپریا سولے نے کہا کہ وزارت داخلہ اس معاملے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے، جس طرح سے مسلسل ریاست کے الگ الگ علاقوں میں جرائم بڑھ رہا ہے، اسے دیکھنا چاہئے۔ میں نے کئی بار وزیرداخلہ امت شاہ کو ٹوئٹ بھی کیا ہے اور اس معاملے کو لے کر کہا بھی ہے کہ انہیں جس طرح سے منی پور اور دیگرمقامات پرمعاملے ہو رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے مہاراشٹر میں بھی حالات کا جائزہ لینا چاہئے اورریویو میٹنگ کرنی چاہئے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 15 اگست کے دوران کئی لوگوں نے پاکستان کا اسٹیٹس لگایا مہاراشٹرمیں کئی مقامات پراس طرح کی خبریں آئیں، اس سوال کے جواب میں سپریا سولے نے کہا کہ مجھے اس معاملے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ میں نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں سنا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…