اسپورٹس

World Cup: پاکستان کو بڑا جھٹکا، لڈ کپ سے قبل ریٹائر ہوئےاسٹار فاسٹ باؤلر ور

Wahab Riaz Retirement: پاکستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 16 اگست کو ٹویٹ کر کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ 38 سالہ وہاب نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب بھی دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔ وہاب نے پاکستان کے لیے 91 ون ڈے، 27 ٹیسٹ اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

وہاب ریاض نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 237 وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ سال 2020 میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے کھیلا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بات کریں تو وہاب نے رواں سال مارچ کے مہینے میں پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی۔

وہاب نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی اپنے بیان میں کہا کہ میں گزشتہ 2 سال سے ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بنا رہا ہوں کہ سال 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دوں گا۔ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ اب میں فرنچائز کرکٹ میں کھیلنا جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں- World Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے زبردست جنون، احمدآباد میں ساتویں آسمان پر ہے ہوٹلوں کا کرایہ

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف حاصل کی تھی 5 وکٹیں

2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جب موہالی گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا، اس میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، لیکن وہاب ریاض نے اپنی باؤلنگ سے سب کو متاثر کیا تھا۔ انہوں نے اس میچ میں  ٹوٹل 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہاب کے نام ون ڈے میں 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 120 وکٹیں ہیں۔ دوسری جانب وہاب نے ٹیسٹ میں 83 جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 34 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

26 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago