Sultanpuri-Kanjhawala Case Victim Anjali Singh: دارالحکومت دہلی کے سلطان پوری-کنجھاولا معاملے میں متاثرہ انجلی سنگھ کی فیملی کی مدد کے لئے بالی ووڈ اداکارشہنشاہ شاہ رخ خان آگے آئے ہیں۔ شاہ رخ خان کی این جی او میر فاونڈیشن کی طرف سے انجلی کی فیملی کو اقتصادی مدد مہیا کرائی گئی ہے۔ انجلی کے ماما کے مطابق، کل شام میر فاونڈیشن کی طرف سے مہلوکہ کے اہل خانہ کو اقتصادی مدد سونپ دی گئی۔ کتنے پیسے ملے، اس کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔ نئے سال کے موقع پر دہلی کے کنجھاولا علاقے میں 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب تقریباً 2:30 بجے ہوئے ایک دردناک ‘ہٹ اینڈ رن’ معاملے میں 20 سالہ انجلی سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔
دہلی کے سلطان پوری علاقے میں کنجھاولا روڈ پر ایک بلینو کار نے انجلی سنگھ کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی تھی، جس میں وہ کارکے نیچے پھنس گئی۔ کار اسے 12 کلو میٹر گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ انجلی کی ڈیڈ باڈی نیم برہنہ حالت میں سڑک پر پڑی ملی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، متاثرہ اپنے گھر میں اکیلی کمانے والی تھی۔ اس کی ماں کی طبعیت خراب رہتی ہے اور بھائی بہن ابھی چھوٹے ہیں۔ میر فاونڈیشن کے ذریعہ اقتصادی مدد دینے کا مقصد خصوصی طور پر انجلی کی ماں کو ان کے علاج اور اس کے بھائی-بہن کی تعلیم میں مدد کرنا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے میرفاونڈیشن کا قیام اپنے والد میرتاج محمد خان کے نام پر ایک خیراتی ادارے کے طور پر کی ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں اب تک 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 4 ملزم ‘قاتل کار’ میں سوار تھے۔
اروند کیجریوال نے کیا مدد کا اعلان
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے انجلی سنگھ کی فیملی کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی والدہ کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان تین جنوری کو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Kanjhawala Death Case: ہوٹل میں پیسوں کے لئے ندھی اور انجلی کے درمیان ہوا جھگڑا’، متاثرہ کے بوائے فرینڈ کا بڑا انکشاف’
ساتویں ملزم انکش کھنہ نے کیا سرینڈر
دہلی پولیس نے اس معاملے میں ساتویں ملزم انکش کھنہ کو کل گرفتار کیا ہے۔ انکش کھنہ نے جمعہ کی شام سلطان پوری تھانے خود آکر سرینڈر کردیا تھا۔ اس کے بعد اسے بھی گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے پہلے اس معاملے کے 6 ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس وقت تمام ملزمین عدالتی تحویل میں ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…