بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے کی والدہ آنجہانی رادھیکا دیوی کی آج ساتویں برسی ہے۔ سینئر صحافی اوپیندررائے کی آنجہانی والدہ کو غازی پور ضلع کے شیرپور گاوں واقع ان کی رہائش گاہ پرخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہفتہ کے روز ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس تعزیتی تقریب میں اوپیندر رائے نے اپنی آنجہانی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران، صوبے کی کئی مشہورشخصیات اور عوامی نمائندے بھی موجود رہے۔ انہوں نے آنجہانی رادھیکا دیوی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اپنی آنجہانی والدہ کو یاد کرتے ہوئے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے دل کو چھو لینے والے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے کہا، ‘ماں کی برسی پرماں کی یاد آنا فطری ہے۔ ماں کی موجودگی کی کمی پوری زندگی محسوس ہوگی۔ ماں کی ممتا کے بکھرے ٹکڑے جب بھی نظر آئے، اسے جوڑکراس کمی کو کم کرنے کی کوشش رہتی تھی۔ تاہم خواہشات اورتوقعات کے جنون کی وجہ سے وہ ٹکڑے بکھر جاتے ہیں’۔
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…