علاقائی

Joshimath: خطرے میں ہیں جوشی مٹھ کے 600 سے زائد گھر، مرکز نے تشکیل دی کمیٹی، 3 دن میں رپورٹ طلب

Joshimath: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں مسلسل ہو رہے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پورا شہر خطرے میں آ گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں میں دہشت کاماحول ہے اور لوگ اپنا گھر چھوڑکر جانے کے لئے مجبور ہیں۔ جوشی مٹھ کی اس حالت نے ریاست اور مرکزی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔اب اس معاملہ میں مرکزی حکومت تیزی سے قدم اٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔ مرکز نے جوشی مٹھ لینڈ سلائیڈنگ کےراز کا پتہ لگانے کے لئے 6 رکنی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین دن میں رپورٹ پیش کرےگی۔

اس معاملہ میں مرکزی حکومت نے حکم جاری کر دیا ہے۔ وہیں جمع کے روز وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی دہرادون میں حکام کے ساتھ ہائی لیول میٹنگ کی ۔ وزیر اعلیٰ نےمیٹنگ میں حکام کو ہدایت دی کہ  وہ سب سے پہلے متاثرہ لوگوں کو محفوض جگہوں پر منتقل کریں۔ جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کے معائنہ کے لئے وزارت جل شکتی نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی تفصیل  سے جوشی مٹھ کا معائنہ کرے گی۔ واضح رہے کہ جوشی مٹھ میں مسلسل دراریں وسیع ہوتی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ کافی ڈر گئے ہیں۔ سڑکوں پر کہیں سے بھی پانی نکل رہا ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صورتحال روزانہ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ گھروں اور سڑکوں میں پڑی دراریں چوڑی ہوتی جا رہی ہیں۔ جمع کے روز ایک مندر بھی منہدم ہو گیا۔ساتھ ہی زمین کے اندر سے مسلسل پانی نکل رہا ہے۔ یہاں600 سے زائد گھر خطرے کی زد میں ہیں۔ریاستی حکومت کی ٹیم مسلسل حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔آج خود وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی جوشی مٹھ جائیں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Joshimath: جوشی مٹھ کے 561 گھروں میں دراڑیں، زمین سے پانی کا بہاؤ، شہر میں خوف، کئی خاندانوں کی نقل مکانی

سائنسدانوں نے نکاسی آب اور سیوریج سسٹم پر توجہ دینے کا مشورہ دیا

اس سے قبل سائنسدانوں نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ شہر کے نکاسی آب اور سیوریج سسٹم کا خیال رکھا جائے۔ اس کے ساتھ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ دریا کی وجہ سے مٹی کے کٹاؤ کو روکا جائے۔ نچلی ڈھلوان پر رہنے والے خاندانوں کی نقل مکانی ہونی چاہیے۔ بڑے ڈھانچے علاقے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس لیے متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر پابندی لگائی جائے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 minutes ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

27 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

31 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

50 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago