قومی

Weather Forecast: دہلی- این سی آر میں شدید سردی کی پیش گوئی، زہریلی ہوا میں سانس لینامشکل،یوپی میں گھنے کہرے کا الرٹ

نئی دہلی۔ شمالی بھارت میں ایک بار پھر سردی کی لہر تیز ہونے والی ہے۔ مغربی ڈسٹربنس کے اثرات کے سبب پیر 19 جنوری سے دہلی این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پورے ہفتے مغربی ہمالیائی علاقوں میں اس نظام کا اثر برقرار رہے گا، جس کے نتیجے میں سرد ہوائیں چلیں گی اور سردی میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی اور شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش اور بہار میں سردی مزیدبڑھ سکتی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں موسم کی بات کریں تو آج آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کئی علاقوں میں درمیانہ ،جب کہ بعض مقامات پر گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ سرد ہواؤں کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث اسموگ کی موٹی تہہ چھائے رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے دہلی کے کئی حصوں میں سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق صفدرجنگ کے مرکزی موسمی اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ آیا نگر میں یہ 4.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ دارالحکومت کے کئی دیگر علاقوں میں بھی پارہ 5 ڈگری سے نیچے گر چکا ہے، جس سے سردی کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اتر پردیش میں سردی کے ساتھ ساتھ گھنے کہرے کا قہر جاری ہے۔ اتوار کو ریاست کے پچاس سے زائد اضلاع شدید کہرے کی لپیٹ میں رہے، جہاں کئی مقامات پر حدِ نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔ پیر کے روز بھی متعدد اضلاع میں گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سردی میں اضافے کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اتوار کو ریاست میں سب سے کم کم از کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس ہر دوئی میں درج کیا گیا۔ موسمی ماہرین کے مطابق آئندہ تین دنوں میں صوبے میں مزید کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے بعض علاقوں میں کہرا برقرار رہ سکتا ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گلگت سے لے کر لداخ تک بلند پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔ اسی دوران 19 جنوری کو ہماچل پردیش اور اڈیشہ کے کچھ حصوں میں شدید سرد لہر چلنے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

30 minutes ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

2 hours ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

4 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

5 hours ago