جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع میں اتوار 18 جنوری کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں بارات لے جانے والی ایک بس کے بریک فیل ہونے کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 9 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہواڈانز پولیس تھانہ علاقے کے تحت اورسا بنگلہ دھارا گھاٹی میں پیش آیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار گورو نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور سے بارات لے کر بس لاتیہار کے مہواڈانز جا رہی تھی۔ اوسا وادی کے خطرناک موڑ پر اچانک ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں بس سڑک سے پھسل کرالٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں چار خواتین شامل تھیں، جب کہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ایک دیگر افسر کے مطابق لاتیہار کے اسپتال میں علاج کے دوران مزید دو زخمیوں نے دم توڑ دیا، جب کہ اسپتال میں بھی دو افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔ اسپتال میں ریفر کیے گئے نو زخمیوں میں سے دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ضلع انتظامیہ کے مطابق 60 زخمیوں کو مہواڈانڑ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ 20 سے زائد زخمی ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ وپن کمار دوبے نے بتایا کہ 32 شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا جا رہا ہے۔
مہلوکین کی شناخت ریشانتی دیوی 35 سال، پریما دیوی 37 سال، سیتا دیوی 45 سال، سونمتی دیوی 55 سال، سکھنا بھوئیاں 40 سال اور وجے بھوئیاں کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون کی شناخت کا عمل جاری ہے۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔بس ڈرائیور وکاس پاٹھک کے مطابق بس میں تقریباً 90 مسافر سوار تھے۔ اس نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے بعد اس نے ہینڈ بریک لگانے اور انجن بند کرنے کی کوشش کی، تاہم بس پر قابو نہ پایا جا سکا اور وہ الٹ گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…
وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…
فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…
محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر کو ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش، آندھی اور…
نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…