قومی

سرسید کے پیغام کو ڈرامے کے ذریعہ پھر سے عام کرنے کی کوشش، سینئرصحافی تحسین منور نبھائیں گے اہم کردار

نئی دہلی: یومِ آزادی سے قبل دہلی میں سرسید کے پیغام کوڈرامائی اندازمیں پیش کیا جا رہا ہے۔ سرسید نے بھی قوم کوجہالت سے آزاد کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا، اس لئے یوم آذادی کے موقع پرسرسید پرہونے والے اس ڈرامے کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ دلچسپ یہ بھی ہے کہ ڈاکٹرسعید عالم کے تحریرکردہ اوران کی ہدایت میں پیش ہونے والے اس ڈرامے میں سرسید کا کردارمعروف صحافی ، اینکر، شاعر، مصنف اورکالم نگارتحسین منورادا کررہے ہیں۔

سرسید پرتحسین منورکی یہ سولوپرفارمنس اتوار، 11 اگست کولودھی اسٹیٹ، نئی دہلی کے الائنس فرانسیزمیں شام 5 بجے سے ہوگی۔ ایک گھنٹے کی اس پیشکش میں تحسین منورسرسید کے کردار میں تنہا ہوں گے اورایک خط کے حوالے سے سر سید کی ذندگی ، کردار اور اُنکے پیغام کو ناظرین کے سامنے لائیں گے ۔ سر سید پر اس پیشکش کو لے کر علیگ برادری میں کافی جوش و خروش ہے ۔ سر سید پر یہ پیشکش پیروز گروپ کی جانب سے ہے ۔ جِس کا ٹکٹ 2 سو روپئے سے ایک ہزار روپئے کے درمیان رکھا گیا ہے۔ ٹکٹ  www.bookmyshow.com خرید سکتے ہیں یا پھر 9810255291رابطہ کرسکتے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

42 mins ago