قومی

Delhi Weather Forecast: دہلی-این سی آر میں اگلے ایک ہفتے تک موسم رہے گا خوشگوار، 13 اگست کو طوفان کے ساتھ زبردست بارش کا امکان

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں اس وقت موسم خوشگوار ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق این سی آر کے لوگ اگلے ایک ہفتہ تک ایسا ہی خوشگوار موسم دیکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی-این سی آر کے لوگوں کو 12 اور 13 اگست کو طوفان کے ساتھ بھاری بارش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

این سی آر میں وقفے وقفے سے ہو رہی بارش کی وجہ سے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے راحت ملی ہے لیکن پانی جمع ہونے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ این سی آر کے لوگوں کو آنے والے ایک ہفتہ تک بارش کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہے گا۔ آسمان ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 9 اور 10 اگست کو بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہے گا۔11 اور 12 اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ اس دوران طوفان کے ساتھ بارش کا بھی قوی امکان ہے۔ ساتھ ہی کم از کم درجہ حرارت بھی ایک ڈگری گر کر 25 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے این سی آر میں کئی مقامات پر پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو دیر رات تک دہلی اور نوئیڈا میں طویل ٹریفک جام سے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: فیصلہ کن ٹیسٹ سے پہلے میڈنسن اور ہارپر آسٹریلیائی ٹیم سے باہر، اسمتھ فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن مقابلے میں…

1 hour ago

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

1 hour ago