-بھارت ایکسپریس
Bharat Express News Network Launch: ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہوگیا ہے۔ دہلی کے ہوٹل انداز میں نیوز چینل کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لانچنگ تقریب میں ملک کے مشہور صحافی ادے شنکر نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔ اس میگا ایونٹ میں مختلف حلقوں کی عظیم شخصیات بھی موجود رہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر آچاریہ پرمود کرشنن نے چینل کی لانچنگ تقریب پر کہا، یوں تو سینکڑوں چینل ہیں ملک میں، لیکن آج یہ کہتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ’بھارت ایکسپریس‘ جس کا جوبنیادی اصول ہے، جس کی جو آتما ہے، ستیہ، ساہس، سمرپن (سچائی، ہمت اورلگن) یہ ہندوستانی تہذیب وثقافت، ہندوستانی سیاست، ہندوستانی ثقافت اورہندوستانی جمہوریت کے لئے اتنا ضروری بنے، جس سے لوگ کہہ سکیں کہ ہندوستان کا میڈیا مضبوط ہے اور یہ جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ میں اوپیندر رائے جی کو اور ان کی ٹیم کو بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
لانچنگ تقریب میں عظیم شخصیات کی شرکت
لانچنگ تقریب میں سیاست سے لے کرفنکار اور ثقافت کے معروف چہروں نے اپنی موجودگی درج کروائی۔ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کے 25 سالہ طویل صحافتی زندگی کے تجربات کی ایک جھلک ’نیوز چینل‘ کے ذریعے دیکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Express News Channel Launch: انتظار ختم، لانچ ہوا ’بھارت ایکسپریس‘، اب آپ ہوں گے تمام خبروں سے باخبر
’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو ’وویوز کم اور نیوز زیادہ‘ دکھائی جائے۔ لانچنگ کے ساتھ ہی شام سات بجے سے ستیہ، ساہس، سمرپن کے عزم کے ساتھ بھارت ایکسپریس ملکی وبیرون ممالک کی خبروں کے ساتھ کھیل اور تفریحی دنیا کی تمام خبریں آپ تک پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…