واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کررہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربات کواب وہ اپنی ذاتی میڈیا گروپ کو طاقتور بنانے میں استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کے سماجی شعورکی حالت، سمت ورفتاراوراس کے اقدار کو برقرار رکھا جاسکے۔
ان پلیٹ فارم پر نظرآئے گا بھارت ایکسپریس
’بھارت ایکسپریس‘ ملک کے سبھی اہم ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورک پر دستیاب ہے۔ ٹاٹا پلے کے چینل نمبر 535، ڈش ٹی وی کے چینل نمبر 671 اور ویڈیو کان ڈی ٹی ایچ کے 753 نمبر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
صحافت کے بنیادی اقدار کو زندہ رکھے گا بھارت ایکسپریس
’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے تمام پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Express News Channel Launch: انتظار ختم، لانچ ہوا ’بھارت ایکسپریس‘، اب آپ ہوں گے تمام خبروں سے باخبر
-بھارت ایکسپریس