قومی

Bharat Express News Channel Launch: انتظار ختم، لانچ ہوا ’بھارت ایکسپریس‘، اب آپ ہوں گے تمام خبروں سے باخبر

Bharat Express News Network Launch: نیشنل نیوزچینل ’بھارت ایکسپریس‘ کئی ماہ تک کی تیاری کے بعد آج لانچ ہوگیا ہے۔ راجدھانی دہلی کے ہوٹل انداز(ورلڈ آف حیات) میں لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ملک کے معروف ومشہور صحافی ادے شنکر مہمان خصوصی کے طور پرشامل ہوئے اور چینل کو لانچ کیا۔ اس موقع پر ‘بھارت ایکسپریس’ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے بھی موجود کے ساتھ مختلف شعبوں کی عظیم شخصیات موجود رہیں۔

واضح رہے کہ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے پہلے ‘تہلکہ’ گروپ اورسہارا گروپ میں سی ای او اورایڈیٹر اِن چیف کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ وہ ‘بزنس ورلڈ’ میگزین کے ساتھ ایڈیٹوریل ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت والے ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل میں کئی بڑے چہرے جیسے میڈیا کی عظیم شخصیت- سوربھ سنہا، رادھے شیام رائے، انوراگ سنگھ، منوج تومر، سدیش تیواری، مشہور پرائم ٹائم اینکر ادیتی تیاگی اوربزنس دنیا کے سینئر جرنلسٹ ہیمنت گھئی وغیرہ شامل ہیں۔

ان پلیٹ فارم پر نظرآئے گا بھارت ایکسپریس

’بھارت ایکسپریس‘ ملک کے سبھی اہم ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورک پر دستیاب ہوگیا ہے۔ ٹاٹا پلے کے چینل نمبر 535، ڈش ٹی وی کے چینل نمبر 671 اور ویڈیو کان ڈی ٹی ایچ کے 753 نمبر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

صحافت کے بنیادی اقدار کو زندہ رکھے گا بھارت ایکسپریس

’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک  اردو، ہندی اورانگریزی زبانوں میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے تمام پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدارکو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kamal Maula Mosque ASI Survey: مسجد کمال مولا میں اے ایس آئی سروے سے تنازعہ، کھدائی میں بڑی تعداد میں مورتیاں ملنے کا دعوی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں متنازعہ کمال مولا مسجد-بھوج شالا پر اے ایس آئی کے…

6 hours ago

آسٹریا نے کردیا کمال، 2 اوور میں جیت کے لئےچاہئے تھے 61 رن، میدان میں کپتان عاقب اقبال نے مچادیا ’طوفان‘

آسٹریا کی ٹیم نے غیریقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنوں کا ہدف محض…

6 hours ago

راجیو کمار پھر بنے مغربی بنگال کے ڈی جی پی، لوک سبھا الیکشن کے دوران الیکشن کیشن نے دیا تھا ہٹانے کا حکم

راجیوکمارکو ایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے…

7 hours ago

Amritpal Singh News: جیل میں بند ایم پی امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکرکو لکھا خط، جانئے کیا کہا؟

امرت پال سنگھ نے 5 جولائی کو لوک سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔…

7 hours ago