-بھارت ایکسپریس
Bharat Express News Network Launch: نیشنل نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ آج لانچ ہوگیا۔ دارالحکومت دہلی واقع ہوٹل انداز (ورلڈ آف حیات) میں لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی وزیراطلاعات ونشریات، نوجوان اور کھیل امور انوراگ سنگھ ٹھاکرنے چینل کو نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوارن ’بھارت ایکسپریس‘ کے چیئرمین اوپیندر رائے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد کئی ممالک کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ’بھارت ایکسپریس‘ کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹراِن چیف اوپیندر رائے پہلے ‘تہلکہ’ گروپ اور سہارا گروپ میں سی ای او اور ایڈیٹر اِن چیف کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ وہ ‘بزنس ورلڈ’ میگزین کے ساتھ ایڈیٹوریل ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل میں کئی بڑے چہرے شامل میں ہیں۔ جن میں سوربھ سنہا، رادھے شیام، انوراگ سنگھ، منوج تومر، سدیش تیواری، مشہور پرائم ٹائم اینکر ادیتی تیاگی اور بزنس دنیا کے سینئر صحافی ہیمنت گھئی وغیرہ بطور خاص شامل ہیں۔
لانچنگ تقریب میں عظیم شخصیات کی شرکت
لانچنگ تقریب میں سیاست سے لے کرفنکار اور ثقافت کے معروف چہروں نے اپنی موجودگی درج کروائی۔ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کے 25 سالہ طویل صحافتی زندگی کے تجربات کی ایک جھلک ’نیوز چینل‘ کے ذریعے دیکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Express News Channel Launch: انتظار ختم، لانچ ہوا ’بھارت ایکسپریس‘، اب آپ ہوں گے تمام خبروں سے باخبر
’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو ’وویوز کم اور نیوز زیادہ‘ دکھائی جائے۔ لانچنگ کے ساتھ ہی شام سات بجے سے ستیہ، ساہس، سمرپن کے عزم کے ساتھ بھارت ایکسپریس ملکی وبیرون ممالک کی خبروں کے ساتھ کھیل اور تفریحی دنیا کی تمام خبریں آپ تک پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…