قومی

Scammer asked for money by posing as CJI: ہیلو! میں چیف جسٹس بول رہا ہوں،جلدی سے 500 روپئے بھیج دو، ٹیکسی لے کر سپریم کورٹ جانا ہے

دہلی پولیس کے سائبر کرائم یونٹ نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے نام پر رقم کا مطالبہ کرنے پر ایک سوشل میڈیا ہینڈلر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر ایک وکیل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سی جے آئی نے سائبر فراڈ پر دھیان دیا۔ پوسٹ میں، ایک شخص نے خود کوچیف جسٹس آف انڈیاکے طور پر متعارف کراتے ہوئے ٹیکسی لینے کے لیے 500 روپے کی ڈیجیٹل ٹرانسفر کی درخواست کی۔

کیا ہے پورا واقعہ؟

رپورٹ کے مطابق ایک  ایکس یوزر نے بتایا کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا۔ اس پیغام میں لکھا تھا کہ ہیلو! میں سی جی آئی ہوں اور ہماری کالجیم کی فوری میٹنگ ہے اور میں کناٹ پلیس میں پھنس گیا ہوں۔ کیا آپ مجھے ٹیکسی کے لیے 500 روپے بھیج سکتے ہیں؟ میں عدالت پہنچتے ہی یہ رقم آپ کو واپس کر دوں گا۔ پیغام بھیجنے والے شخص کی تصویر میں سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ کی تصویر نظر آرہی تھی۔اس فراڈ کی خبر سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ٹھگ کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مرکزی حکومت کی رپورٹ سائبر کرائم کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

آپ کو بتادیں کہ سائبر ٹھگوں کا حوصلہ کافی بلند ہوچکا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آئے روز ملک کے کونے کونے سے فراڈ کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس کی جانکاری مرکزی حکومت نے لوک سبھا میں دی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 2022-23 میں سب سے زیادہ سائبر جرائم اتر پردیش میں ہوئے ہیں۔ اس دوران یوپی میں 2 لاکھ لوگوں کے ساتھ سائبر فراڈ ہوا ہے۔ سائبر ٹھگوں نے اس مدت کے دوران یوپی میں 721.1 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

اس کے بعد سب سے زیادہ سائبر کرائم کے معاملے مہاراشٹر اور پھر گجرات میں ہوئے ہیں۔ اتر پردیش میں سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے 16 اضلاع میں سائبر پولیس اسٹیشن چلائے جارہے ہیں۔ سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے اعلیٰ افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان سائبر ٹھگوں کی سرگرمیوں کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اگر ہم کاروباری سال 2022-23 میں سائبر فراڈ سے متعلق ڈیٹا کی بات کریں تو ملک بھر میں 11.28 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

31 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

38 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago