قومی

Champai Soren Resignation: جے ایم ایم سے آج استعفیٰ دیں گے چمپائی سورین، کہا- ‘جھارکھنڈ کے مفادمیں لیا فیصلہ’

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ چمپائی سورین نے کہا کہ وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اورجھارکھنڈ کی کابینہ سے آج (28 اگست) کواستعفیٰ دیں گے۔ 30 اگست کوباضابطہ طورپربی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ استعفیٰ سے پہلے انہوں نے رانچی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ”جوبھی فیصلہ ہم نے لیا ہے، وہ جھارکھنڈ کے مفاد میں لیا ہے۔ آگے ہم بتاتے جائیں گے۔ ہم جدوجہد سے نکلے ہوئے شخص ہیں۔ کسی حالات سے گھبراتے نہیں ہیں۔ آج ہم استعفیٰ دیں گے۔”

چمپائی سورین گزشتہ ماہ جھارکھنڈ کے تین روزہ دورے پرتھے تویہ مانا جا رہا تھا کہ وہ جے ایم ایم کے کچھ اراکین اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوں گے، لیکن تب انہوں نے اس سے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی کام سے دہلی آئے ہیں۔ حالانکہ کچھ دنوں کے بعد ان کی وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کی تصویرسوشل میڈیا پرآئی اورآسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے تصدیق کردی کہ چمپائی سورین بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

ہیمنت سورین کے جیل جانے پروزیراعلیٰ بنے تھے چمپائی سورین

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں جنوری سے لے کراب تک سیاسی حادثات میں کافی تیزی سے تبدیلی آئی ہے، جب 31 جنوری کو وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے گرفتارکیا تھا اورانہوں نے گرفتاری سے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد چمپائی سورین کا نام وزیراعلیٰ عہدے کے لئے منتخب کیا گیا۔ چمپائی سورین نے 2 فروری 2024 کو وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

ہیمنت سورین کے جیل سے نکلنے پر چمپائی نے دیا استعفیٰ

جون کے مہینے میں ہیمنت سورین کوجھارکھنڈ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت دے دی، جس کے بعد انہیں 28 جون کو ضمانت پررہا کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد چمپائی سورین کو وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا اورپھر4 جون کو ہیمنت سورین نے پھر ریاست کی کمان سنبھالتے ہوئے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ چمپائی سورین پانچ ماہ تک جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پراس سے متعلق بعد میں ناراضگی بھی ظاہرکی تھی اورالزام لگایا تھا کہ ان کی توہین کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

28 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago