قومی

Delhi Politics: راج کمار آنند کے بی جے پی میں شامل ہونے پر برہم ہوئے سوربھ بھردواج، کہا۔’سب جانتے ہیں کہ…’

لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے باوجود دہلی میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔ آج بدھ (10 جولائی) کو عام آدمی پارٹی کے چھتر پور کے ایم ایل اے کرتار سنگھ تنور، سابق وزیر راج کمار آنند، سابق رکن اسمبلی  وینا آنند نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

سینئر لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا ایک دور شروع ہو گیا ہے۔  عام آدمی پارٹی لیڈر سوربھ بھردواج نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

‘راجکمار آنند پر تحقیقات کا دباؤ’

سوربھ بھردواج نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’راجکمار آنند نے عام آدمی پارٹی چھوڑ دی کیونکہ وہ پارٹی سے خوش نہیں تھے‘‘۔ انہوں نے کہا، “تاہم، یہ سب کو معلوم ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں اور وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔”

دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سبھی جانتے ہیں کہ ان (راجکمار آنند) پر تحقیقات کے لیے دباؤ ہے۔ راجکمار آنند کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’انہوں نے (راجکمار آنند) کہا تھا کہ وہ دلت ہیں، اسی لیے ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں‘‘۔

دلتوں نے بی جے پی کو صحیح جگہ دکھائی

وزیر سوربھ بھردواج نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ دلت کمزور نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں آپ سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ دلتوں نے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کو 250 سے کم سیٹیوں پر لانے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔”

راجکمار آنند کون ہیں؟

راجکمار آنند دہلی حکومت میں سماجی بہبود کے وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ 2020 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں پٹیل نگر کی مخصوص نشست سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ 10 اپریل کو انہوں نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان پر بدعنوانی اور دلتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔

راجکمار آنند نے عام آدمی پارٹی میں اپنے دور کو ایک ڈراؤنا خواب بتایا تھا۔ وہیں لوک سبھا انتخابات کے دوران راج کمار نے بی ایس پی میں شمولیت اختیار کی اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے ایم پی کا انتخاب لڑا۔ تاہم انہیں بی جے پی امیدوار بنسوری سوراج سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ یہاں تیسرے نمبر پر رہے۔

آج بدھ (10 جولائی) کو سینئر بی جے پی لیڈروں کی موجودگی میں، انہوں نے دیگرعام آدمی پارٹی لیڈروں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل دہلی اسمبلی کے اسپیکر نے راج کمار آنند کو انحراف مخالف قانون کے تحت ان کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago