عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈر، قومی ترجمان اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ہیمنت سورین کی ضمانت مل گئی ہے، ان کو صرف اس لئے گرفتارکیا گیا تھا کہ تاکہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں اورمودی جی کا راستہ صاف ہوسکے اوروہ الیکشن جیت سکیں۔ انہوں نے ہیمنت سورین کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ضمانت کے فیصلے کوآپ پڑھیں، دیکھئے کہ لکھا ہوا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ توپھرای ڈی نے ان کو پکڑکر5 ماہ تک ان کو کیوں قید میں رکھا؟
سنجے سنگھ نے کہا کہ ہیمنت سورین کی طرح دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوگرفتاراس لئے تاکہ وہ بھی الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں، ان کی جیت کا راستہ صاف ہو۔ مجھے کیوں گرفتارکیا گیا۔ تاکہ میں پارلیمنٹ کے اندراورسڑک پرآوازنہ اٹھاسکوں۔ یہ اس بات کا پیغام ہے کہ جو مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھائے گا ، اس کو یہ پکڑکرجیل میں ڈالیں گے۔ انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اروند کیجریوال کو بھی جلد ضمانت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مل گئی، لیکن ہائی کورٹ سے اسٹے دے دیا گیا، جوغلط ہے۔ ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں گئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ جلد ہی اروند کیجریوال بھی جیل سے باہرآئیں گے۔
عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے سنگھ نے کہا کہ نیٹ میں چیٹ ہوا ہے، اس پروزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کواستعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی اے کا ایک ایم ایل اے گرفتاربھی ہوا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ نیٹ پیپرلیک معاملے میں پورا اپوزیشن چراغ پا ہے اوراس کا مطالبہ ہے کہ نیٹ پیپرلیک معاملے میں سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران حکومت اوراپوزیشن میں ٹکراو بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک نیٹ کے لاکھوں طلبا کے مستقبل سے متعلق کوئی اہم بات سامنے نہیں آسکی ہے۔ اس لئے آنے والوں دنوں میں یہ لڑائی مزید تیزہوسکتی ہے اوراین ڈی اے حکومت اورانڈیا الائنس کے درمیان اختلافات میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دھنشری ورما نے پوسٹ میں مزید لکھا، 'منفی چیزیں آن لائن پر آسانی سے پھیل…
مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ تروپتی میں وشنو…
دہلی کانگریس مسلسل عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال پر حملہ کر رہی ہے۔ اروند…
انوپم کھیر نے لکھا- میں اپنے سب سے پیارے اور قریبی دوستوں میں سے ایک…
اس فیصلے میں کہا گیا کہ شادی بنیادی حق نہیں ہے۔ ہم جنس پرستوں کو…
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں جمہوریت کی جڑیں نچلی سطح سے…