اسپورٹس

IND vs SA Final: چمپئن بننے کا راز چھپا ہے ان 20 گیندوں میں، اس طرح ٹیم انڈیا نے 7 رنز سے حاصل کی جیت

ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہارا ہوا میچ جیت کر تاریخ رقم کی۔ فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 176 رنز بنائے تھے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ یعنی جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے آخری 30 گیندوں پر صرف 30 رنز بنانے تھے۔ پھر بھی بھارت نے میچ جیت لیا۔ جانئے کہ بھارت نے آخری 30 گیندوں میں ہارا ہوا کھیل کیسے جیتا؟

ٹیم انڈیا کی جیت کا راز ان 20 گیندوں میں چھپا ہے

جب جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 30 گیندوں میں صرف 30 رنز بنانے تھے۔ وہاں سے ہندوستانی گیند بازوں نے 16 ڈاٹ گیندیں کیں اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یعنی صرف ان 20 گیندوں نے ہی ٹیم انڈیا کی جیت یقینی بنائی۔ جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے اس دوران بولنگ کی اور جنوبی افریقی بلے بازوں کو صرف ایک باؤنڈری مارنے دیا۔ مسلسل ڈاٹ بالز کا نتیجہ یہ نکلا کہ جنوبی افریقہ کو آخری 12 گیندوں پر 20 رنز باقی رہ گئے اور پھر آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ اس طرح 20 گیندوں میں ساری صورتحال بدل گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 169 رنز بنا سکی۔

16 واں اوور

جنوبی افریقہ کی جیت تقریباً یقینی تھی، ہندوستانی شائقین کی نظریں جسپریت بمراہ پر جمی ہوئی تھیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ کوئی وکٹ نہ لے سکے، لیکن انتہائی کفایتی اوور کرایا۔ اس اوور میں صرف 4 رنز بنے اور بھارتی کھلاڑیوں کا جوش بڑھنے لگا، باڈی لینگویج بدلنے لگی۔

17 واں اوور

ہاردک پانڈیا ہندوستان کی جانب سے 17 واں اوور کرنےآئے۔ اس اوور کی پہلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا نے طوفانی بلے بازی کرنے والے ہینرک کلاسن کو آؤٹ کر دیا، لیکن پھر بھی جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری تھاکیونکہ دوسرے سرے پر موجود خطرناک ڈیوڈ ملر بھارت کی جیت میں رکاوٹ بن گئے تھے۔ ہاردک پانڈیا نے اس اوور میں صرف 4 رنز بنے، اب بھارتی شائقین کی امیدیں تھوڑی بڑھنے لگیں۔

18 واں اوور

جسپریت بمراہ 18 واں اوور کرنے آئے۔ بھارتی شائقین اب تک جوش سے لبریز تھے، جسپریت بمراہ نے بھی مایوس نہیں کیا۔ اس اوور میں انہوں نے صرف 2 رنز دے، مارکو جانسن کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کی۔ اب بھارت میچ میں واپسی کی تھی، لیکن ڈیوڈ ملر مضبوطی سے دوسرے سرے پر تھے۔

19 واں اوور

ارشدیپ سنگھ 19واں اوور کرنے آئے۔ اب جنوبی افریقہ کو 12 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے، نظریں ڈیوڈ ملر پر تھیں، ڈیوڈ ملر انڈیا اور فتح کے بیچ کھڑے تھے۔ اس اوور میں ڈیوڈ ملر اور کیشو مہاراج صرف 4 رنز بنا سکے، اب پورا اسٹیڈیم بھارتی شائقین سے گونج اٹھی، بھارتی کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین کا اعتماد بھی لوٹ آیا تھا۔

20 واں اوور

گیند ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں ہے اور جنوبی افریقی شائقین کی امیدیں ڈیوڈ ملر پر ہیں… ڈیوڈ ملر نے پہلی ہی گیند پر تقریباً چھکا لگا دیا، بھارتی شائقین سانسیں رک گی تھیں، لیکن سوریہ کمار یادیویہاں ہار مانے والے نہیں تھے ۔ اس بھارتی کھلاڑی نے حیرت انگیز کیچ پکڑ سب کو حیران کردیا، افریقی بلے باز آخری 5 گیندوں پر 8 رنز جوڑ سکے، اس طرح ٹیم انڈیا 7 رنز سے جیت گئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

41 mins ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

1 hour ago

PM Modi directly criticizes Rahul Gandhi: راہل گاندھی کا نام لئے بغیر پی ایم مودی نے لوک سبھا میں کہا” تم سے نہ ہوپائے گا“

پی ایم مودی نے راہل گاندھی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ…

2 hours ago