قومی

Same Sex Marriage Verdict: ہم جنس پرستی پر فیصلہ ضمیر کی آواز،امریکہ میں چیف جسٹس چندرچوڑ کا بیان

حال ہی میں سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی پر اپنا فیصلہ سنایا تھا جس میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔ اب چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حالیہ ہم جنس پرستوں کی شادی کے فیصلے میں اپنی اقلیتی رائے پر قائم ہیں۔ بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس چندرچوڑ نے یہ بات جارج ٹاؤن یونیورسٹی لاء سینٹر، واشنگٹن ڈی سی اور سوسائٹی فار ڈیموکریٹک رائٹس نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد کی گئی تیسری تقابلی آئینی قانون بحث میں کہی ہے۔ تقریب میں چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی اہمیت کے معاملات پر دیئے گئے فیصلے اکثر “ضمیر کی آواز” ہوتے ہیں اور وہ ہم جنس شادی کیس میں اپنے اقلیتی فیصلے پر قائم ہیں۔

میرے ساتھی مجھ سے متفق نہیں تھے

چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ کبھی کبھی یہ ضمیر کی آوازاور آئین کا ووٹ ہوتا ہے اور میں جو کچھ کہتا ہوں اس پر قائم ہوں۔اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے، سی جے آئی نے کہا کہ میں اقلیت میں تھا جہاں میرا ماننا تھا کہ ہم جنس جوڑے ایک ساتھ رہنے پر  گود لے سکتے ہیں اور پھر میرے تین ساتھیوں نے اس بات سے اختلاف کیا کہ ہم جنس پرست جوڑوں کو گود لینے کی اجازت نہ دینا امتیازی سلوک ہے لیکن اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیف جسٹس نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کس طرح سپریم کورٹ کے 2018 میں متفقہ طورر پر ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے کے فیصلے نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم کرنے کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں۔ پانچ رکنی آئینی بنچ کے تمام ججوں نے اتفاق کیا کہ شادی میں مساوات لانے کے لیے قوانین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کردار ہے۔

ہم جنس پرستوں کی شادی پر سپریم کورٹ

جہاں سی جے آئی اور جسٹس ایس کے کول ہم جنس پرست تعلقات کو تسلیم کرنے کے حق میں تھے، بنچ کے باقی تین ججوں کی رائے مختلف تھی۔ سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر کو اپنے فیصلے میں ملک میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے متفقہ فیصلے میں کہا کہ شادی بنیادی حق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

5 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

16 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago