پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف چارسال کے طویل وقفے کے بعد لندن سے ہفتہ کے روز وطن واپس لوٹ آئے۔ ایسے میں اب انہیں اسٹیل میل معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل، پنجاب کی کارگزارحکومت نے العزیزیہ اسٹیل میل کیس میں نوازشریف کی سزا معطل کردی ہے، جس سے اس معاملے میں اب نواز شریف کی گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔
جیو نیوزکی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز العزیزیہ معاملے میں پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) سربراہ نواز شریف کی سزا کو پنجاب کابینہ نے معطل کردیا۔ کارگزار وزیر اطلاعات عامرمیر نے پنجاب کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سی پی سی کی دفعہ 401 کے تحت اپنی آئینی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے لیا گیا، جو اسے کسی بھی مجرم کو معاف کرنے کے لئے بھی جواز پیش کرتا ہے۔ عامرمیر نے بتایا کہ پی ایم ایل-این سربراہ نے پنجاب کابینہ سے ان کی سزا معطل کرنے کی گزارش کی تھی۔
قابل ذکرہے کہ 24 دسمبر2018 کواسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوالعزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) نے نواز شریف کو گرفتارکرکے ادیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…