انٹرٹینمنٹ

Chandrachur Singh On Salman Khan: چندرچوڑ سنگھ نے سلمان خان کو  کہا جھوٹا! پھر کیوں پوسٹ کی ڈیلیٹ

Chandrachur Singh On Salman Khan:چندرچوڑ سنگھ 90 کی دہائی کے بالی ووڈ کے  پسندیدہ ستاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی یادگار فلمیں کیں۔ قابل  ذکر بات یہ ہے کہ جب ان کا کیریئر اپنے عروج پر تھا تو انہوں نے کئی فلمیں کرنے سے انکار کرنے سے منا کردیاتھا۔ ان  ہی فلمو ںیں سے ایک فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ تھی۔ یہ فلم  1998 کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔ اس فلم کو کرن جوہر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔اس  فلم میں شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی مرکزی کردار میں تھے۔ اس فلم میں سلمان خان کو بطور مہمان اداکار بہت پسند کیا گیا تھا۔ سلمان نے اس فلم میں  امان کا کردار ادا کیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کی مانے تو اس رول کو پہلے  چندر چوڑ سنگھ کو کرنا تھا لیکن انہوں  اس رول کو کرنے سے منا کردیا تھا ۔

میڈیا رپورٹس اگر ہم بات کریں تو  چندرچوڑ سنگھ نے سلمان خان کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی پروڈکشن کے دوران بے روزگار تھے۔اس کے باوجود انہوں نے یہ فلم نہیں کی۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فلم کو ریلیز ہوئے 25 سال گزر چکے ہیں۔

چندر چوڑ سنگھ کی پوسٹ ہورہی ہے  وائرل

دراصل، ایک Reddit یوزر نے دعوی کیا کہ چندرچوڑ نے ویڈیو میں سلمان کے دعووں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مبینہ تبصروں کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ۔جس میں چندرچوڑ کو سلمان کو جھوٹا کہتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ اسکرین شاٹ میں لکھا ہے، ‘ جھوٹ سلمان کا ‘۔ اس کے بعد ایک یوزر نے ان سے پوچھا کہ جھوٹ کیا ہے تو اداکار نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ ان دنوں ان کے پاس کوئی کام نہیں تھا اور وہ بے روزگار تھے جیسا کہ سلمان نے دعویٰ کیا تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ میرے پاس جوش، داغ دی فائر، کیا کہنا، سلسلۂ ہے پیار کا جیسی فلمیں تھیں۔ میں نے آپشن کا انتخاب کیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکار نے اس کمنٹ کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

جانئے کیا ہےمعاملہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے ‘کافی ود کرن شو’ سے ایک ویڈیو سامنے آیا تھا ۔جس میں کرن جوہر نے اعتراف کیا تھا کہ ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ میں دوسرے مرکزی کردار کے لیے انہوں نے کئی ستاروں سے رابطہ کیا تھا۔ اس میں سیف علی خان اور چندرچوڑ سنگھ بھی شامل تھے۔ حالانکہ آخر میں سلمان نے وہ کردار ادا کیا۔ شو میں سلمان خان  بطور گیسٹ تھے۔ ایسے میں جب ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی کاسٹنگ کی باتیں شروع ہوئیں تو کرن نے اعتراف کیا کہ انہیں امان کے کردار کے لیے بہت محنت کرنی پڑی۔ اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کرن نے شو میں کہا، ’’مجھے یاد ہے کہ میں پہلی بار آپ کو اپنی پہلی فلم کے بارے میں بتانےکے لئے آپ کے ایرئے میں  آیا تھا کیونکہ سیف اور چندرچوڑ نے اس کردار کے لیے انکار کر دیا تھا۔ لیکن آپ نےکہا تھا  کہ کوئی یہ کردار ادا نہیں کرے گا۔ اس کے بعد آپ مجھ سے ملے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago