قومی

Sambhal Mosque Row reaches Supreme Court : سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے خلاف مسجد کمیٹی پہنچی سپریم کورٹ،چیف جسٹس کی بنچ کل کرے گی سماعت

سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے خلاف مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ مسجد کمیٹی کے مطالبے پر چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجیو کمار کی بنچ کل سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کرے گی۔مسجد کمیٹی نے اپنی درخواست میں کہا کہ درخواست پر پہلی سماعت 19 نومبر کو ہوئی تھی۔ اسی دن مسجد کمیٹی کی بات سنے بغیر سروے کے لیے کمشنر مقرر کر دیا گیا۔ کمشنر بھی اسی دن سروے کے لیے پہنچے۔ یہ سروے 24 نومبر کو دوبارہ کیا گیا۔ جس تیزی کے ساتھ سب کچھ ہوا اس سے لوگوں میں شکوک و شبہات پھیلے اورنتیجہ  فساد کی شکل میں سامنے آیا جس میں پانچ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت ہوئی اور 27 سے زیادہ گرفتار کرلئے گئے۔

مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ سے سنبھل کے سول جج کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سروے رپورٹ کو فی الحال سیل بند لفافے میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں اپیل کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ یہ بھی حکم دے کہ ایسے مذہبی تنازعات میں دوسرے فریق کو سنے بغیر سروے کا حکم نہ دیا جائے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجیو کمار کی بنچ کل اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

عدالت میں ہندو فریق کی جانب سے اتر پردیش کے سنبھل ضلع کی جامع مسجد کو ہری ہر مندر بتائے جانے کے بعد عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اس کے سروے کا حکم دیا تھا۔ اسی دن یعنی 19 نومبر کو رات کے وقت مسجد کا سروے کیا گیا۔ اس کے بعد 24 نومبر کو سروے ٹیم سروے کے لیے شاہی جامع مسجد پہنچی۔سنبھل کی مقامی عدالت کے حکم پر 19 نومبر کو جامع مسجد کا سروے کیا گیا تھا۔ سروے کے دوران مقامی لوگوں نے اس کی مخالفت کی اور پتھراؤ کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ اس سروے کی رپورٹ 29 نومبر کو عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Champions Trophy 2025: چیمپئنز ٹرافی سے عین قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا، ٹیم سے باہر ہوا یہ خطرناک بلے باز

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان…

14 minutes ago

MEA summons Bangladesh envoy: بھارت نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو کیا طلب، وزارت خارجہ نے اس معاملے پر یونس سرکار کو دیا جواب

شیخ حسینہ کے ویڈیو پیغام کے جاری ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان سے…

34 minutes ago

BLF 2025 PHOTO Story:سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے وزیر سیاحت-ثقافت گجیندر شیخاوت کا لیا انٹرویو ، جانئے کیا بات چیت ہوئی

بھارت لٹریچر فیسٹیول میں مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت نے ہندوستانی ثقافت کی گہری جڑوں اور…

40 minutes ago

Waves Summit 2025: ہندوستان میں پہلی بارویوز سمٹ، ملک اور دنیا کے اعلیٰ پیشہ ور افراد سے  بات کریں گے پی ایم مودی

اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی،…

1 hour ago

Foreign Secretary Vikram Misri:’امریکی حکام سےکریں گے بات ‘، تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک پر وزارت خارجہ نے کیا کہا؟

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا، "وزیر خارجہ نے پابندیوں کے استعمال سے متعلق معیاری…

1 hour ago

Indian Activist in Saudi Arabia Jail: پاکستان مخالف پوسٹس پر سعودی عرب میں گرفتار حیدر آباد کے کارکن ضحاک تنویر کو رہا کیا گیا

سعودی حکام نے ضحاک کی پوسٹ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات…

2 hours ago