قومی

’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ

اترپردیش کے بجٹ میں حال ہی میں بلیا کو میڈیکل کالج کا تحفہ ملا۔ یوپی اسمبلی میں بھوجپوری میں تقریر کے بعد بلیا پہنچی بانس ڈیہہ کی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عجیب وغریب اورمتنازعہ مطالبہ کردیا، جو اب جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے میڈیکل کالج میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے میڈیکل کالج میں ایک الگ ونگ یا بلڈنگ بنائی جائے، تاکہ ہندو طبقہ محفوظ محسوس کرے۔ رکن اسمبلی کیتکی سنگھ کا یہ مطالبہ نہ صرف سرخیوں میں ہے بلکہ اب کئی طرح کے سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ ان کے اس بیان سے ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں شاید ہندو مسلم کی بات ہی ہورہی ہے اوراسی سے ریاست کی ترقی ہوگی۔

مسلمانوں کے لئے الگ ونگ یا عمارت کی تعمیر ہو: بی جے پی ایم ایل اے

بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلمانوں کو ہولی، رام نومی، درگا پوجا کے تہوار پر پریشانیاں ہوتی ہیں۔ ایسے میں اب انہیں آنے والے وقت میں علاج میں بھی پریشانی ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پریشانی کو دھیان میں رکھتے ہوئے میں وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ کرتی ہوں کہ میڈیکل کالج میں ایک الگ بلڈنگ یا الگ ونگ بنائی جائے، جس سے پریشانی ہونے پر اپنا علاج الگ سے کراسکیں۔ رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ یوگی سے مطالبہ کیا کہ دیوالی کے موقع پر بن رہے میڈیکل کالج میں مسلمانوں کے لئے الگ ونگ کا انتظام کیا جائے۔

 اپنے بیانوں سے رہتی ہیں سرخیوں میں ایم ایل اے کیتکی سنگھ

رکن اسمبلی کیتکی سنگھ اکثراس طرح کے بیانوں کے سبب سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ اس کے پہلے بھی وہ کئی بار پہلے بھی کئی بیانوں سے سیاسی گرما گرمی بڑھا چکی ہیں۔ حال ہی میں بجٹ سیشن کے دوران انہوں نے اپنی تقریر بھوجپوری زبان میں کی تھی، جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں بنی رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں اپنے بیانوں سے سرخیوں میں رہنے کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکی بھی مل چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، مسلسل چوتھی اننگز میں بھی فلاپ

سابق ہندوستانی کپتان کی اس مایوس کن کارکردگی نے ایک بار پھر 2027 کے ون…

33 minutes ago

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں…

59 minutes ago

PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے…

1 hour ago

India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم 209 رن بنائے، نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور ڈفی نے حاصل کیں 3-3 وکٹیں

سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ…

2 hours ago