بھارت ایکسپریس اردو۔
یوگی حکومت میں وزیر رگھو راج سنگھ نے بھی مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے۔
UP Politics: اترپردیش حکومت میں وزیررگھوراج سنگھ نے ہولی سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے۔ یوگی حکومت میں لیبراینڈ سروس پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے وزیرمملکت رگھوراج سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں حجاب پہننا چاہئے تاکہ ان کی ٹوپی اورجسم محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہولی میں جس کو رنگ سے بچنا ہے، وہ ترپال کا حجاب پہنیں، جیسے مسلم خواتین پہنتی ہیں۔ ویسے ہی مرد بھی پہنیں تاکہ ان کی ٹوپی اورجسم بچا رہے، ورنہ وہ گھرپر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی میں رخنہ اندازی کرنے والوں کی تین جگہ ہیں، جیل یا ریاست چھوڑ دیں، ورنہ یمراج کے پاس اپنا نام لکھوا دیں۔
اے ایم یو میں مندر بنانے کے مطالبہ کی حمایت
رگھو راج سنگھ یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے علی گڑھ واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں مندرکی تعمیرکے مطالبے کی حمایت کی۔ رگھوراج سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اے ایم یو میں مندر بنے گا، ان لوگوں کواکثریتی طبقے کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یومیں رام مندر بنے، اس کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اگرمندرکی تعمیرہوتی ہے توسب سے پہلی اینٹ میں رکھوں گا۔ وہاں مندر کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرسکتے ہیں۔
انوج چودھری کے متنازعہ بیان سے مچا ہنگامہ
واضح رہے کہ اس باررمضان کا دوسرا جمعہ اورہولی ایک ہی دن ہے۔ اس سے متعلق سنبھل میں سی اوانوج چودھری نے بیان دیا تھا کہ ہولی سال میں ایک بارآتی ہے اورجمعہ 52 بارآتا ہے۔ ایسے میں جس کو رنگ سے پریشانی ہے، وہ گھرمیں رہیں۔ سنبھل سی او کے اس بیان کے بعد سے ہی ردعمل کا سیلاب آگیا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی سنبھل کے سی او کے بیان دوہراتے ہوئے کہا کہ افسرپہلوان ہے، پہلوان کی طرح بولے گا۔
وزیرگلابو دیوی نے بھی انوج چودھری کی حمایت کی
یوگی حکومت میں وزیرگلابودیوی نے بھی سنبھل کے سی اوانوج چودھری کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے ہفتہ کے روزکہا تھا کہ ہرمذہب کے تہوارپُرامن طریقے سے ہونے چاہئے اوراس میں کسی طرح کی فرقہ واریت نہیں ہونی چاہئے۔ گلابودیوی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہمیشہ یہی چاہتی ہے کہ چاہے 12 تہوارآئیں یا ہمارا ایک تہوارآئے، سبھی کو پُرامن طریقے سے منایا جانا چاہئے۔ معاشرے میں ہم آہنگی اوراتحاد کا جذبہ ہونا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…