ماریشس پہنچنے پر پورٹ لوئس کے شہریوں نے وزیر اعظم مودی کا بہاری رواتی انداز میں استقبال کیا،انہوں نے بہاری گیت Geet Gawai سے ان کا استقبال کیا۔ Geet Gawaایک روایتی بھوجپوری موسیقی ہے، جو ہندوستان کے بھوجپوری خطے سے ان خواتین کے ذریعہ ماریشس لائی گی ہےاور اس کو ایک ثقافتی ورثہ کی اہمیت حاصل ہے ۔ اس کی ثقافتی اہمیت کے پیش نظر، Geet Gawai کو دسمبر 2016 میں Intangible ثقافتی ورثے کی یونیسکو کی نمائندہ لسٹ میں شامل کیاگیا تھا۔
مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں ماریشس پہنچ گیا ہوں۔ میں اپنے دوست وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ایئرپورٹ پر میرا خصوصی استقبال کیا۔ یہ دورہ ایک قابل قدر دوست سے ملنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام نے سر سیووساگور رامگولم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال کیا۔ رام غلام کے ساتھ نائب وزیر اعظم، ماریشس کے چیف جسٹس، قومی اسمبلی کے اسپیکر، قائد حزب اختلاف، وزیر خارجہ، کابینہ سکریٹری، گرینڈ پورٹ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور کئی دوسرے لوگ تھے۔ مودی کے استقبال کے لیے کل 200 معززین موجود تھے۔
ایک تاریخی رشتہ رہا ہے
وزیر اعظم کا یہ دورہ ماریشس کے وزیر اعظم رام غلام کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک اسکل ڈیولپمنٹ، تجارت اور سرحد پار مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
بھارت ایکسپریس
بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آرہی ہیں۔…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…
سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…
انڈیگو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف)…
بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم سمادھان ابھیان…
2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…