قومی

Sambhal News: مسلمانوں کو ہولی کے رنگ سے دقت ہے تو وہ گھروں سے باہر نہ آئیں،جمعہ اور ہولی ایک دن ہونے پر سنبھل کے سی او کا مسلمانوں کو تنبیہ

رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے اور اس بار رمضان کا دوسرا جمعہ 14 فروری کو ہے اور ہولی بھی اسی دن ہے۔ ہولی اور جمعہ ایک ہی تاریخ کو آنے کی وجہ  سے سنبھل کے سی او انوج چودھری کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں وہ شرپسندوں کو خبردار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے مسلم کمیونٹی سے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر انہیں رنگ کا مسئلہ ہے تو وہ اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں۔سنبھل کے سی او انوج چودھری نے کہاکہ جمعہ سال میں 52 بار آتا ہے، ہولی سال میں ایک بار آتی ہے۔ اگر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا مذہب خراب ہو جائے گا، تو وہ اس دن اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ہولی کے موقع پر اگر کوئی شرپسند غلط کام کرتا ہوا پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ہم امن و امان کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔

سی او انوج چودھری نے کہا کہ اگر کوئی ہولی کے موقع پر گھر سے باہر نکل رہا ہے تو اسے یہ سمجھنے کے لیے بڑا دل ہونا چاہیےکہ سب ایک جیسے ہیں،رنگ تو رنگ ہے۔ جس طرح مسلم کمیونٹی سال بھر عید کا انتظار کرتی ہے، اسی طرح ہندو برادری بھی ہولی کا انتظار کرتی ہے۔ ہولی رنگ لگا کر اور مٹھائیاں کھلا کر منائی جاتی ہے اور عید پر بھی لوگ سیویاں بناتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔ اس لیے آپ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔سنبھل کے سی او انوج چودھری اکثر اپنے بیانات اور اپنے کام کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ سنبھل تشدد کے دوران بھی ان کا الگ انداز دیکھا گیا۔ اس دوران ان کے کام کرنے کے انداز پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ اب ان کے اس بیان نے بھی ایک الگ ماحول پیدا کر دیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 2 مارچ 2025 سے شروع ہوا ہے اور اس مہینے میں چار جمعہ ہوں گے۔ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ 7 مارچ 2025 کو ہے، اس کے بعد دوسرا جمعہ 14 مارچ 2025 کو، تیسرا جمعہ 21 مارچ 2025 کو اور چوتھا جمعہ 28 مارچ 2025 کو ہے۔ ان دنوں میں مسلمان خصوصی دعائیں کرتے ہیں اور اللہ کی عبادت میں وقت گزارتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

20 minutes ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

23 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

49 minutes ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

2 hours ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

3 hours ago