-بھارت ایکسپریس
Parliament Session 2023: سماجوادی پارٹی کے مرادآباد سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے رمضان سے متعلق ایک بڑا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج اگر نوراترپر چھٹی ہے تو کل رمضان پر بھی چھٹی ہونی چاہئے، جس سے مسلمانوں کو بھی لگے کہ حکومت ان کی بھی ہے اور مسلمان بھی اس ملک کے شہری ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے یہ مطالبہ لوک سبھا میں رکھا ہے۔
ایس ٹی حسن نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کی چھٹی پر کہا کہ صرف ایک مذہب کو خوش کرنے کی نیت سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ حکومت صرف مذہبی جذبات پر سیاست کرکے ووٹ کے لئے سب کچھ کر رہی ہے۔ یوپی آج سے شروع ہورہے نوراتر پر پاٹھ اور رامائن سے متعلق کہا کہ رمضان کے لئے بھی کچھ ہو، صرف ایک مذہب کے لئے نہ ہو۔
پسماندہ مسلمانوں سے متعلق کہی یہ بڑی بات
ایس ٹی حسن نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کو بھی تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ پسماندہ مسلمان کوئی ہوتا ہی نہیں ہے، لیکن بی جے پی تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسلمان تقسیم نہیں ہوگا، جوانہوں نے کیا ہے، چاہے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی بات ہویا 370 کی بات ہو اورچاہے بات تین طلاق کی ہو۔ کتنا بھی اجلاس (سمیلن) کرلیں، مسلمان بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گا۔ کسان فصل بیمہ پر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ہے، صرف بیمہ کمپنیوں کا فائدہ ہے اور یہ حکومت نے صرف جملہ بازی کی ہے۔
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ایس ٹی حسن نے گزشتہ دنوں یوپی میں زیادہ بارش کی وجہ سے ریاست میں کسانوں کی فصل کے نقصان ہونے پر بیان دیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ تین دنوں سے بھاری بارش ہوئی ہے، کئی اضلاع میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے کسانوں کی فصل کو زبردست نقصان ہوا ہے۔ حالانکہ حکومت نے معاوضہ دینے کی بات کہی ہے۔ تاہم ایس ٹی حسن نے اسے مذاق بتایا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…