قومی

Fear of COVID-19: ہندوستان میں کووڈ 19 کے کیسز بڑھنے سے لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول

Fear of COVID-19: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے نے ایک بار پھر لوگوں میں بے چینی اور  تشویش پیدا کردی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں کوووڈ 19 کے 1100 سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک (ہندوستان) میں کوووڈ19 کے 1134 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ یومیہ مثبت شرح فی الحال 1.09فیصد ہے جب کہ ہفتہ وار مثبت شرح 0.98فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7,026 ہے۔ فعال کیسز کی شرح فی الحال 0.01فیصد ہے۔

صحت یاب ہونے والے مریضوں کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 662 کورونا مریض بھی صحت یاب ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 60 ہزار 2794 ہو گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شرح فی الحال 98.79 فیصد ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1,03,831 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے اب تک 92.05 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 220.65 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 7,673 خوراکیں دی گئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ منگل کو ملک میں کورونا کے 699 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

کوووڈ 19 سے بچنے کی تدابیر

اگر آپ کو اپنے اندر کووڈ19 کی کسی بھی قسم کی علامات نظر آتی ہیں، تو فوراً خود کو الگ تھلگ کر لیں، یعنی الگ کمرے میں رہیں۔

اگرآپ کا گھر پر رہنا ضروری ہے تو صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔ مناسب غذا ۱ور اچھی نیند لیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اپنے اہلَ خانہ ،دیگر رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ ای میل اور فون پر سماجی رابطہ قائم رکھیں۔

اگرآپ  پریشان ہیں تو کسی ڈاکٹر سے بات کریں۔ ضرورت پیش آنے پر ذہنی صحت کی ضروریات کے لیے کہاں جانا ہے اور کس طرح مدد حاصل کرنی ہے ، اس حوالے سے اپنے آپ کو تیار کر لیں۔

کوووڈ19 سے بچنے کا بہترین طریقہ متاثرہ شخص سے فاصلہ بنا کر رکھیں ۔ کسی ابھی ایسے شخص سے فاصلہ رکھیں جسے کھانسی یا زکام ہو۔

 

  -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

40 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

2 hours ago