قومی

IPL Auction 2023:سیم کرن نے تاریخ رقم کر دی، آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے، پنجاب نے 18.50 کروڑ میں خریدا

ورلڈ کپ 2022 کے ہیرو اور پاکستان کو پریشانی میں ڈالنے والے انگلش آل راؤنڈر سیم کرن کی آئی پی ایل کی  ٹی ٹونٹی 2023 کی تاریخ کے مہنگے ترین  کھلاڑی بن گئے ہیں۔  ہر فرنچائز نے اس کے لیے بولی لگائی اور آخر کار پنجاب کنگز انہیں  18.50 کروڑ روپے میں خریدنے میں کامیاب رہی۔ ایسا کر سیم کرن نے کرس مورس کو پچھاڑ دیا ہے ۔ اس آل راؤنڈر نے گیند اور بلے دونوں سے کمال کیا۔ اس انگلش آل راؤنڈر سے پاکستان ہی نہیں آسٹریلیا بھی پریشان تھا۔

آئی پی ایل کی منی آکشن میں نیلامی شروع ہو گئی ہے۔ اس نیلامی میں کل 405 کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ کرس مورس کو 16.25 کروڑ روپے ملے۔ ہیری بروک نیلامی کے پہلے راؤنڈ میں مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ بروک کو حیدرآباد نے 13.25 کروڑ میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس نیلامی میں 30 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت کل 87 کھلاڑیوں کے لیے 405 کرکٹرز کی بولی لگائی جائے گی۔

اس  نیلامی سے قبل ایک کھلاڑی نے سب کو حیران کردیا ہے آئی پی ایل کی تاریخ میں ایسا ہی ہوا ہے ۔ انہوں نے نیلامی سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل لیا۔ ہم بات کر رہے ہیں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز بین میکڈرمو کی۔ بین کے اس اقدام کے بعد آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں شامل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

آئی پی ایل 2023 کی نیلامی کے لیے بین میکڈرمو نے اپنی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی تھی۔ لیکن اس نے محسوس کیا کہ شاید وہ بغیر فروخت کے ہی رہے گا، اس لیے اس نے نیلامی میں داخل ہونے سے بہتر اپنا نام واپس لے لیا۔ اس نے اپنے اچانک موقف سے سب کو حیران کر دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں مجموعی طور پر 21 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا لیکن اب میک ڈرموٹ کے دستبردار ہونے کے بعد نیلامی کی دوڑ میں صرف 20 کھلاڑی رہ گئے ہیں۔

 

بھارت ایکسپریس۔

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

51 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago