Saket Gokhale Arrested: گجرات پولیس نے ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے کو جے پور سے گرفتار کیا، موربی حادثہ پر پی ایم مودی کو بدنام کرنے کا الزام

Saket Gokhale Arrested: ترنمول کانگریس (TMC) کے قومی ترجمان اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی ساکیت گوکھلے کو گجرات پولیس نے جے پور ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا۔ ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے (Saket Gokhale Arrested) پر گجرات کے موربی میں ہونے والے حادثے پر پی ایم مودی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام ہے۔ ساکیت کی گرفتاری کی جانکاری ٹی ایم سی ایم پی ڈیرک اوبرائن نے دی۔

ایم پی ڈیرک اوبرائن نے ٹویٹر پر لکھا کہ ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے کو گجرات پولیس نے جے پور ہوائی اڈے سے گرفتار کیا ہے (TMC Spokesperson Arrested )۔ پیر کو رات 9 بجے ساکیت نے  دہلی سے جے پور کے لئے فلائٹ لی تھی۔ جب وہ وہاں اترا تو گجرات پولیس ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہی تھی اور اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار کر کے احمد آباد لے گئی  پولیس

ٹی ایم سی ایم پی ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ گرفتاری کے بعد گوکھلے نے منگل کی صبح 2 بجے اپنی ماں کو فون کرکے بتایا کہ گجرات پولیس انہیں احمد آباد لے جارہی ہے اور آج دوپہر احمد آباد پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے انہیں صرف دو منٹ بات کرنے دی، پھر ان  کا فون اور سامان ضبط کر لیا۔

پی ایم مودی کو بدنام کرنے کا الزام

درحقیقت، یکم دسمبر کو، ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے دعویٰ کیا تھا کہ موربی پل حادثے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات کے موربی کے صرف چند گھنٹوں کے دورے پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ ایک مبینہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے دعویٰ کیا تھا کہ 5.5 کروڑ روپے خالصتاً استقبالیہ، ایونٹ مینجمنٹ اور فوٹو گرافی کے لئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مودی کے ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر کی قیمت 135 لوگوں کی جانوں سے زیادہ ہے۔ کیونکہ سانحہ کے 135 متاثرین کے لواحقین کو صرف 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا کے طور پر دیئے گئے۔

اس معاملے میں گجرات پولیس نے پیر کی دیر رات راجستھان کی راجدھانی جے پور ہوائی اڈے سے انہیں گرفتار کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago