علاقائی

Latvian Woman Rape & Murder Case :لاتویا ئی خاتون کے عصمت دری معاملہ: دو  نوںملزمین کو عمر قید  کی سزاسنائی

کیرالہ کی عدالت نے منگل کو   لاتویا  کی خاتون کے قتل کے الزام میں دو نوجوانوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ خاتون اپریل 2018 میں سیاح کے طور پر یہاں آئی تھی۔ امیش اور ادیان کو گزشتہ ہفتے عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ مجرموں کو عمر قید کی سزا سنانے کے ساتھ، عدالت نے دونوں کو 1.65 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، جو متاثرہ کی بہن کو دیا جائے گا۔

اس کا ساتھی اینڈریو اور بہن ایلجی 14 مارچ 2018 کو ترواننت پورم میں واقع ایک آیورویدک سینٹر میں علاج کے لیے پہنچے تھے۔

اس خاتون کو آخری بار کوولم کے لیے آٹو رکشا کرایہ پر لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔20 اپریل 2018 کو جب پولیس نے خاتون کی گمشدگی کی شکایت کی جانچ شروع کی تو اس کی سڑی ہوئی لاش کوولم سیاحتی مقام کے قریب دلدلی علاقے میں ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا دبا قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفتیش کے بعد پولس نے دو مقامی نوجوانوں اومیش اور ادیان کو گرفتار کرلیا۔ وہ غیر قانونی طور پر بطور گائیڈ کام کر رہے تھے۔

 21 اپریل 2018 کو تروولم  کے  جنگل سے ایک خاتون کی انتہائی بوسیدہ اور سر  کٹی لاش برآمد ہوئی تھی۔ ملزم امیش اور ادیان کو 3 مئی 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ترواننت پورم میں عدالت کے احاطے کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی پی پرکاش نے کہا کہ وہ فیصلے کے بارے میں جان کر بہت خوش ہیں۔ واقعہ کے وقت پرکاش شہر کے پولس کمشنر تھے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا سکے۔ کیس میں بہت سے مسائل تھے۔ لاش انتہائی بوسیدہ حالت میں ملی تھی۔ یہ ایک بہت ہی  پیچیدہ کیس تھا۔ مقامی لوگوں نے اس میں تعاون نہیں کیا۔ یہ ایک غیر ملکی خاتون سے متعلق معاملہ تھا ہم اس کے خاندان کو انصاف دلانے میں کامیاب ہو گئے۔

فیصلہ سننے کے بعد آئی جی نے پولیس سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انصاف دلانے میں مدد کی۔

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

26 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago