قومی

BSF: راجستھان میں بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو گولی مار کر کیا ہلاک

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے چوکس سپاہیوں نے راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا ہے، جو ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے۔ بی ایس ایف نے اس بارے میں معلومات پاکستان رینجرز کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔ بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ دراندازی کے دوران درانداز کو مارنے کی یہ کارروائی پیر کو کی گئی۔ معلومات کے مطابق پاکستانی درانداز سری گنگا نگر کے سریکرن پور سیکٹر سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے کرن پور سیکٹر میں ہرمکھ چوکی پر یہ کارروائی کی۔ حملہ آور کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

بی ایس ایف نے کہا کہ جوانوں نے پاک درانداز کو للکارا اور اسے سرحد پر رہنے کی تنبیہ کی، لیکن درانداز نے بی ایس ایف کی وارننگ کو نظر انداز کردیا۔ اس پر بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے تقریباً ایک درجن گولیاں چلائیں اور پاکستانی دراندازی کو موقع پر ہی مار گرایا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور کے پاس سے پاکستانی کرنسی کے 10 روپے کے نوٹ، سگریٹ، ماچس کی ڈبیا اور ادویات اور دیگر چھوٹی اشیاء ملی ہیں۔ ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس نے دراندازی کی مذموم کوشش اور درانداز کی ہلاکت کی معلومات بھی پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق پاکستان رینجرز نے اس درانداز کی لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

19 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

41 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

50 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

52 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago