قومی

:Winter session of Parliamentپارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہو کر 29 دسمبر تک جاری رہے گا

:Winter session of Parliament پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہو کر 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران 17 میٹنگ ہونے کی امید ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کا آغاز دہلی ایم سی ڈی انتخابی نتائج سے ہوگا، اس کے بعد اگلے دن گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے۔ توقع ہے کہ سیشن کے پہلے دو دنوں میں انتخابی نتائج حاوی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس بار روایتی طور پر اجلاس سے قبل ہونے والے آل پارٹیز اجلاس کے بجائے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا(Om Birla) منگل کو اس کمیٹی کی میٹنگ کریں گے۔ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے سرمائی اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے 16 بلوں کی فہرست جاری کی تھی۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے حکومت کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزیر Piyush Goyal،  پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں جاری آل پارٹی میٹنگ میں حکومت کی جانب سے میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتوں میں کانگریس سے ادھیر رنجن چودھری(Adhir Ranjan Chowdhury)، ترنمول کانگریس سے Sudip Bandyopadhyay اور ڈیرک اوبرائن، عام آدمی پارٹی سے سنجے سنگھ، جنتا دل یونائیٹڈ سے رام ناتھ ٹھاکر، Biju Janta Dal سے پنکی مشرا، اکالی دل سے ہرسمرت کور بادل اور نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔ کانفرنس میں فاروق عبداللہ کے علاوہ کئی دیگر سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈر بھی موجود ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ کل جماعتی اجلاس کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو قانون سازی کے ایجنڈے کی معلومات دینے کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے ان سے تعاون بھی طلب کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران اپوزیشن سیاسی جماعتیں بھی اپنا ایجنڈا حکومت کے سامنے رکھ سکتی ہیں جس پر وہ اجلاس کے دوران بحث کرنا چاہتی ہیں۔

بتایا جاہا ہے کہ اس بار کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سیئنر لیڈر جے رام رمیش اور دگ وجے سنگھ سمیت پارٹی کے کہ لیڈر اس بار پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ سبھی لیڈر سرمائی اجلاس چھوڑکر بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونگے۔

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

9 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

46 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

58 minutes ago