ممبئی: معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد نے ممبئی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ ملزم نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہے اور اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حملہ کا یہ واقعہ 16 جنوری کو صبح کے وقت پیش آیا تھا، جب ملزم نے مبینہ طور پر سیف علی خان کے باندرہ واقع گھر میں داخل ہو کر ان پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے پہلے اداکار کے گھریلو ملازم پر حملہ کیا اور جب سیف نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو ان پر بھی چاقو سے وار کر دیا۔
اس واقعے میں سیف کو چھ زخم آئے تھے، جن میں سے دو ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھے اور خاصے گہرے تھے۔ ڈاکٹروں نے ان کے جسم سے 2.5 انچ کا چاقو نکالا تھا۔ زخمی ہونے کے باوجود اداکار نے خود اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ اسپتال پہنچ کر علاج کروایا تھا۔
ملزم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی آر غلط طور پر درج کی گئی ہے اور اس نے پولیس تفتیش میں مکمل تعاون کیا ہے۔ اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ تمام شواہد پولیس کے پاس ہیں، لہٰذا ان میں چھیڑ چھاڑ کا کوئی خطرہ نہیں، اس لیے اسے ضمانت دی جانی چاہیے۔
پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے، جس نے ایک امیر شخص کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ وہ اپنی ماں کے علاج کے لیے رقم حاصل کر سکے۔ تاہم، وہ سیف علی خان کی شہرت سے ناواقف تھا اور اس نے گھر کو صرف اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ یہ ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں واقع تھا۔
فی الحال یہ معاملہ باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں زیر سماعت ہے، لیکن چارج شیٹ دائر ہونے کے بعد کیس ممبئی سیشن کورٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ترجمان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو…
قومی آبی گزرگاہوں پر کارگو ٹریفک مالی سال 2014 اور مالی سال 2025 کے درمیان…
وزیراعظم مودی نے بھی ملّیسوری کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی…
راہل گاندھی نے ضلعی سطح کی سیاست کواہمیت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا ضلع…
اکھلیش یادو نے بدھ کو اٹاوہ میں چمبل کی گھاٹیوں میں بڑے پیمانے پر غیر…
مغربی بنگال کے مرشدآباد میں وقف قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد…