قومی

A student committed suicide: اترپردیش میں نویں کلاس کی طالبہ نے کی خودکشی، کالج انتظامیہ نے 800 روپے کی بقایا فیس کے سبب سالانہ امتحان دینے سے روک دیا تھا

ہفتہ کے روز اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں نویں کلاس کی ایک طالبہ کو اس کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر کالج انتظامیہ نے بقایا فیس کے سبب اسے ذلیل کیا تھا اور سالانہ امتحان میں شرکت سے روک دیا تھا۔ اس واقعے سے دلبرداشتہ ہو کر طالبہ نے یہ انتہائی قدم اٹھایا اور خودکشی کر لی۔

طالبہ کی ماں پونم دیوی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق کملا شرن یادو انٹر کالج کی طالبہ ریا پرجاپتی (17) کو 800 روپے کی بقایا فیس کی وجہ سے سالانہ امتحان کا داخلہ کارڈ دینے سے منع کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ ہفتے کے روز امتحان دینے کے لیے گئی تو ان کی بیٹی کو کالج کے منیجر سنتوش کمار یادو، پرنسپل راجکمار یادو، عملے کے رکن دیپک سروج، چپراسی دھنیرام اور ایک ٹیچر نے ذلیل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کیا

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) درگیش کمار سنگھ نے درج شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اسے گھر واپس جانے کے لییے کہا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تذلیل سے دلبرداشتہ ریا گھر واپس آئی اور ایک کمرے میں خود کو پھانسی دے کر خودکشی کر لی۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ کالج کے عملے نے اس کی بیٹی کا مستقبل تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ساتھ ہی طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Saharanpur News: دارالعلوم دیوبند نے خواتین اور بچوں کی انٹری پر لگائی پابندی، جانئے کیا ہے وجہ

کچھ دن پہلے دارالعلوم دیوبند نے طلباء کے لیے ایک نیا گائیڈ لائن جاری کیا…

1 hour ago

Sreeleela mistreated: اداکارہ سری لیلا کے ساتھ بدتمیزی، بھیڑ میں سیلفی لینے کیلئے ایک مداح نے اپنی طرف کھینچا، دیکھئے ویڈیو

سری لیلا کو ایک مداح نے زبردستی کھینچ لیا، اتوار (6 اپریل) کو پاپرازی انسٹاگرام…

2 hours ago

Jayasuriya’s appeal to PM Modi: سنتھ جے سوریا نے پی ایم مودی سے کی یہ اپیل، ملا یہ جواب

وزیر اعظم مودی نے اپنی ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کو دہرایا اور میانمار میں حالیہ زلزلے…

3 hours ago

Woman tied to pole in Patiala: پنجاب کے پٹیالہ میں ایک خاتون کو کھمبے سے باندھا، بدسلوکی کا ویڈیو وائرل

پولیس اسٹیشن صدر راج پورہ کے ڈی ایس پی رشیندر سنگھ نے کہا کہ واقعہ…

3 hours ago