قومی

Saharanpur News: دارالعلوم دیوبند نے خواتین اور بچوں کی انٹری پر لگائی پابندی، جانئے کیا ہے وجہ

 سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور میں واقع دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے طلبہ کے داخلے اور امتحانات کے پیش نظر ایک بار پھر دارالعلوم میں خواتین اور بچوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ دارالعلوم انتظامیہ نے سبھی وزٹروں سے چھوٹے بچوں اور خواتین کو ساتھ نہ لانے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے ایک نوٹس بھی دارالعلوم کیمپس کے باہر چسپاں کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے یہ فیصلہ دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کے داخلہ اور امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے۔ طلبہ کی بڑی تعداد دارالعلوم میں داخلہ لینے اور امتحانات میں شرکت کے لیے آرہی ہے جس کی وجہ سے کیمپس میں کافی بھیڑ ہے۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور طلبہ کی سہولت کے لیے دارالعلوم نے چھوٹے بچوں اور خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے، ’’دارالعلوم آنے والے تمام مہمانوں سے گزارش ہے کہ وہ خواتین کو اپنے ساتھ دارالعلوم میں نہ لائیں، کیونکہ اس وقت ملک بھر سے طلبہ کی بڑی تعداد دارالعلوم میں داخلے کے لیے آئی ہوئی ہے اور داخلہ امتحان کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس لیے خواتین اور چھوٹے بچوں کو دارالعلوم آنے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے دارالعلوم دیوبند نے طلباء کے لیے ایک نیا گائیڈ لائن جاری کیا تھا، جس میں اسمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے معروف دیوبندی عالم مولانا قاری اسحاق گورا نے کہا تھا کہ اسمارٹ فونز پر پابندی کا مقصد طلبہ کو کتابوں سے جوڑنا اور انہیں بیرونی خلفشار سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچے اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دیں اور اسمارٹ فونز کی وجہ سے ہونے والے خلفشار سے بچیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago