بھارت ایکسپریس۔
Delhi Airport: دہلی ایئرپورٹ پر بدھ کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔ وستارا ایئرلائنس کے ایک طیارے کو پرواز کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی جبکہ ایک دیگرطیارہ اترنے کے عمل میں تھا۔ اے ٹی سی کے حکم کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی۔ نیوزایجنسی اے این آئی نے یہ جانکاری دی۔
اے این آئی کے مطابق، دہلی سے باگ ڈوگرا کی فلائٹ یوکے 725 حال ہی میں شروع کئے گئے نئے رنوے سے پرواز بھر رہی تھی۔ ٹھیک اسی وقت احمدآباد سے دہلی کی وستارا فلائٹ بغل والے رنوے پراترنے کے بعد اسی رنوے کی طرف بڑھ رہی تھی۔
اے ٹی سی کے محتاط ہونے سے ٹل گیا حادثہ
معاملے کی جانکاری رکھنے والے ایک افسر نے اے این آئی کو بتایا کہ “دونوں فلائٹ کو ایک ہی وقت میں اجازت دی گئی تھی، لیکن ایئرٹریف کنٹرول (اے ٹی سی) نے فوراً کنٹرول کرلیا۔ ڈیوٹی پر تعینات اے ٹی سی افسر نے وستارا کی پرواز کو منسوخ کرنے کے لئے کہا۔” پروازمنسوخ ہونے کے بعد دہلی- باگ ڈوگرا فلائٹ فوری طور پرپارکنگ ایریا میں لوٹ آئی۔ افسران نے بتایا کہ فلائٹ میں پھرسے ایندھن بھرگیا تھا، تاکہ اگر پائلٹ کو باگ ڈوگرا میں خراب موسم کا سامنا کرنا پڑے تو واپس دہلی لوٹنے کے لئے طیارہ میں مناسب ایندھن ہو۔ ساتھ ہی بریکنگ سسٹم بھی چیک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Nuh-Haryana Violence: نوح میں 28 اگست کو یاترا نکالنے کی نہیں ملی اجازت، وی ایچ پی لیڈر نے کہا- ہمیں کسی اجازت کی ضرورت نہیں
کیپٹن سونو گل کی سوجھ بوجھ آئی کام
دراصل، احمدآباد سے دہلی آئی وستارا کی فلائٹ بدھ کے روز دوپہر کے وقت اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر لینڈ ہو رہی تھی۔ اسے ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے پارکنگ تک پہنچنے کے لئے ایک ایکٹیو رن وے کو پارکرنے کا حکم دیا تھا۔ اسی درمیان وستارا ایئرلائنس کے دہلی سے مغربی بنگال کے باگ ڈورا جانے والے طیارے کو اسی رن وے پرپرواز کرنے کی اجازت دی گئی۔ طیارہ ٹیک آف کرنے والا تھا کہ 45 سالہ کیپٹن سونو گل کی نظرطیارے پر پڑی۔ انہوں نے اے ٹی سی کو الرٹ کیا۔ اے ٹی سی کا حکم ملتے ہی انہوں نے طیارے کو روک لیا۔ جانکاری کے مطابق، دونوں طیاروں کے درمیان کی دوری محض 1800 میٹر تھی۔ اگرپائلٹ سونو گل نے اے ٹی سی کو دوسرے طیارے کی موجودگی کی اطلاع نہیں دی ہوتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…