بھارت ایکسپریس۔
Chandrayaan-3 Landing: ہندوستان کا چندریا چاند کو چھونے کے لئے تیار ہے۔ شام 6 بج کر 4 منٹ پرلینڈر وکرم لینڈنگ پوائنٹ پر لینڈ کرنے جا رہا ہے۔ اسرو میں سائنسداں ہر سرگرمی پر نظربنائے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم مودی بھی اس تاریخی لمحے کا گواہ بنیں گے۔ دراصل، وزیراعظم نریندر مودی 15ویں برکس اجلاس میں حصہ لینے کے لئے جنوبی افریقہ میں ہیں۔ وزیراعظم اس باراسرو سے ورچوئلی جڑیں گے۔ وزیراعظم مودی تب تک جڑے رہیں گے، جب تک لینڈنگ کامیاب نہ ہوجائے۔
18: 04 بجے کی جائے گی سافٹ لینڈنگ کی کوشش
اسرو کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پراترکر چندریان-3 تاریخ رقم کرنے کو پوری طرح سے تیار ہے۔ سافٹ لینڈنگ کی کوشش 18:04 بجے کی جائے گی۔ بدھ کو چاند پراترنے کی کوشش سے پہلے پوری دنیا سے نیک خواہشات آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ چاند کے جنوبی قطب پراترنے کی ہندوستان کی یہ دوسری کوشش ہے۔ کامیاب لینڈنگ کرتے ہی ہندوستان جنوبی قطب پر لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔
پچھلی بار بنگلورو سے وزیراعظم نے دیکھا تھا مشن
لینڈنگ سے قبل انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے خلائی جہازکے اسٹیٹس کا اپڈیٹ دیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چندریان 3 بالکل ٹھیک طریقے سے کام کررہا ہے۔ چندریان 2 اپنی آخری کوشش میں ناکام ہوگیا تھا۔ 7 ستمبر2019 کو لینڈر وکرم ٹچ ڈاؤن کے دوران چاند کی سطح پرحادثے کا تباہ ہوگیا تھا۔ اس وقت پی ایم مودی نے بنگلورو سے ہی اس مشن کو دیکھا تھا۔ مشن کی ناکامی کے باوجود، وزیراعظم مودی نے اسروکی کوشش کی تعریف کی اورملک نے پی ایم اوراسرو کے سربراہ کے سیون کے درمیان ایک جذباتی لمحے کا مشاہدہ کیا۔ سال 2019 میں مشن کی ناکامی کے بعد اپنے خطاب میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ناکامی کے بعد چاند کو چھونے کا ہندوستان کا عزم اوربھی مضبوط ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…