قومی

RSS-MRM Meeting with Muslim Journalists: مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایم آرایم نے بنایا بڑا پلان

نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ (ایم آرایم)  کے بینرتلے مسلم صحافیوں کے ساتھ ایک خاص میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں بات چیت کے ذریعہ تمام ایشوز(سنواد سے سمادھان)  پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرایس ایس لیڈراورمسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست ڈاکٹراندریش کمارنے شرکت کی اورصحافیوں سے بات چیت کی۔ نیشنل کمیشن فارمائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس (این سی ایم ای آئی) کےکارگزار چیئرمین ڈاکٹرشاہد اخترنے اس بات پرزوردیا کہ بیچ بیچ میں بات چیت ہوتی رہنی چاہئے۔ اگر بات چیت ہوگی تودوریاں کم ہوں گی اورمسائل کا حل کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ہم نے آج میڈیا سے وابستہ مسلم دانشوروں سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹرشاہد اخترسے بھارت ایکسپریس اردو کے لئے ڈاکٹر نثار احمد خان نے خصوصی بات چیت کی۔ نیچے یہ ویڈیو بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد اختر نے کہا کہ آرایس ایس اور مسلم راشٹریہ منچ نے علمائے کرام ، دانشوراورصحافیوں سے میٹنگ  کی ہے تاکہ عام لوگوں سے جڑا جاسکے۔ اس کا مقصد ملک کی تہذیب اور تمام مذاہب کے لوگ اپنے حقوق کے ساتھ  آگے بڑھیں اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہیں نہ کہیں غلط فہمیاں ہیں، ہندو اور مسلمان جب مل کربات کریں گے تو راستہ ضرور نکلے گا۔

این سی ایم ای آئی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد اختر نے کہا کہ اس طرح کی بات چیت سے شدت پسندی کو ختم کیا جائے اورفساد سے پاک بھارت بنانے کی طرف قدم بڑھانا ہوگا۔ ہم وکست بھارت بنانے کے لئے متحد ہوکر اور مل جل کر بڑا کام کرسکتے ہیں۔ ہم ابھی بھی مل جل کر کام کر رہے ہیں، لیکن کہیں نہ کہیں کچھ ایشوز پر پیچھے رہ جاتے ہیں، اس لئے آگے بھی اس پر کام کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

1 hour ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

2 hours ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

4 hours ago