قومی

PM Modi to visit Varanasi on 2nd August: وزیر اعظم مودی 2 اگست کو کریں گے وارانسی کا دورہ، 2200 کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 2 اگست کو وارانسی میں تقریباً 2200 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ منصوبے وارانسی کے انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، سیاحت، شہری ترقی اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں جامع تبدیلی کی راہ ہموار کریں گے۔

پی ایم مودی متعدد منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم وارانسی-بھدوہی روڈ، چھیتاونی-شول ٹنکیشور روڈ کی توسیع اور ہردت پور میں ریلوی اوور برج کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی دال منڈی، لہرتارا-کوٹوا، گنگاپور، بابت پور سمیت کئی دیہی و شہری راستوں کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ توانائی کے شعبے میں اسمارٹ ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ اور بجلی کی زیر زمین تنصیبات کا بھی آغاز ہوگا۔ وہیں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آٹھ دریا کنارے کچی گھاٹوں کی تعمیر نو، کلیکا دھام کی ترقی، رنگلداس کٹیا تالاب کی خوبصورتی کی بحالی کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم جل جیون مشن کے تحت 47 دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی اسکیموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ تعلیم کے شعبے میں 53 اسکولوں کی عمارتوں کی اپ گریڈیشن اور ضلع لائبریری کی تعمیر کا بھی آغاز ہوگا۔ صحت کے شعبے میں پنڈت مدن موہن مالوہ کینسر سینٹر اور ہومی بھابھا کینسر ہسپتال میں جدید طبی آلات کا افتتاح ہوگا۔ وہیں ایک ہومیوپیتھک کالج اور جانوروں کے برتھ کنٹرول سنٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

کھیلوں کے لیے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم میں مصنوعی ہاکی ٹرف کا افتتاح ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والوں کے لیے رام نگر میں ملٹی پرپز ہال اور کوئیک ریسپانس ٹیم کے لیے بارکس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وہیں کسانوں کے لیے وزیراعظم کسان اسکیم کی 20ویں قسط جاری کی جائے گی، جس سے 9.7 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 20,500 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کاشی سنسد مقابلے کے مختلف پروگراموں کے رجسٹریشن پورٹل کا افتتاح کریں گے اور 7,400 سے زائد معذور و بزرگ افراد کو امدادی سامان فراہم کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

5 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

5 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

5 hours ago